?️
کراچی(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ میں احتجاجاً مستعفی ہو رہا ہوں۔فردوس شمیم نقوی وزیر اعظم عمران خان کے پرانے ساتھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فردوس شمیم نقوی نے آج منگل کو سندھ اسمبلی میں رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں رکنیت سے احتجاجاً مستعفی ہو رہا ہوں۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسمبلی میں کل جو کیا گیا تھا وہ احساس دلانے کے لیے کیا گیا، اسمبلی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں یہ عوام اور ممبران کی ہے، کل انھوں نے اسپیشل برانچ کےغنڈے بلاول ہاؤس سے بھجوائے، اس افسوس کے عالم میں فردوس شمیم نے استعفیٰ دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا تھا تو وہ اچانک چارپائی اور بستر لے آئے، جس نے اسمبلی کی کارروائی کو مذاق بنا دیا، اور جگ ہنسائی کا سبب بنا۔سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق نے بتایا کہ اسمبلی اسٹاف نے چارپائی اندر لے جانے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی تھی، لیکن پی ٹی آئی اراکین زبردستی چارپائی اندر لے آئے۔
آج اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایوان میں چارپائی لانے والے ارکان اسمبلی کے داخلے پر پابندی لگا دی، جن میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال احمد سمیت سعید احمد، رابستان، ارسلان تاج، محمد علی عزیز، عدیل احمد، شاہ نواز جدون، اور راجہ اظہر خان شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی
?️ 18 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم کی
مئی
3 پاکستانی فلمیں 16ویں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں مقابلے کے لیے منتخب
?️ 29 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی تین مختصر فلمیں اس سال کے 16ویں
اگست
یمنیوں کی گفتگو مذہبی اور انقلابی ہے ناکہ خود غرضانہ
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: یمنی مزاحمت کے حوالے سے ریڈیو دیوگو کا سیاسی مباحثہ
جنوری
صیہونی حکومت کی یمن کو روکنے کی نئی کوشش
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:انصار اللہ کے رہبر عبدالملک الحوثی کی جانب سے اسرائیلی
مارچ
قطر، مصر اور امریکہ کی غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:قطر اور مصر نے امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ
جون
پی ٹی آئی میں سب غیرسیاسی لوگ ہیں، مذاکرات ہونے چاہئیں۔ طلال چودھری
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ
جولائی
ملک میں پہلی بار پیٹرول اتنا مہنگا ہونے جا رہا ہے
?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
جنوری
بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کے بارے میں دنیا کو گمراہ کررہی ہے:حریت کانفرنس
?️ 19 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
اکتوبر