?️
اسلام آباد (سچ خبریں) فتنہ الہندوستان اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، نام نہاد لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد منظرعام پر آگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق قلات آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گرد صہیب لانگو بلوچ یکجہتی کمیٹی کی نام نہاد لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل ہے، اس سے قبل بھی فتنہ الہندوستان کے مارے جانے والے متعدد دہشت گرد نام نہاد لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 کو گوادر حملے میں مارے جانے والا دہشت گرد کریم جان بھی لاپتہ افرادکی فہرست میں شامل تھا، اس کے علاوہ نیول بیس حملے میں مارا جانے والا دہشت گرد عبدالودود بھی لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ماہ رنگ لانگو نے ہمیشہ نام نہاد لاپتہ افراد کا بیانیہ اپنے مضموم عزائم اور ریاست کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کیا، ہلاک دہشت گرد صہیب لانگو کی ماہ رنگ لانگو کے ساتھ مظاہروں میں کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نام نہاد لاپتہ افراد وہی ہیں جو فتنہ الہندوستان کے آلہ کار بن کر نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 21 جولائی 2025 کو قلات آپریشن کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد صہیب لانگو جہنم واصل ہوا، فتنہ الہندوستان نے دہشت گرد صہیب لانگو عرف عامر بخش کی ہلاکت اور خود سے وابستگی کو تسلیم کیا، فتنہ ہندوستان سے منسلک میڈیا پلیٹ فارم پانک اور بھام نے دہشت گرد صہیب لانگو کو 25 جولائی 2024 کولاپتہ قرار دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی جیلوں میں قید فلسطینوں کی عید
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:قابض اسرائیلی جیلوں کی انتظامیہ کی جانب سے عید کے دنوں
جولائی
دو نئے چہروں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدور کے لیے نامزد کردیا گی
?️ 26 جنوری 2022حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی تنظیم نو کا سلسلہ
جنوری
جنت مرزا نے ٹک ٹاک کی وجہ سے مرنے والی تمام خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا
?️ 26 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور پاکستان فلم
مئی
پاک چین عسکری قیادت کی ملاقات
?️ 12 جون 2022چین(سچ خبریں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں
جون
سعودی عرب نے رواں سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھا دی
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال
اپریل
داعش کا نیا سرغنہ مقرر
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: آج ایک سیکیورٹی ذریعے نے السماریہ نیوز ویب سائٹ
جولائی
سعودی عرب سے دوستی کا مقصد ایران کے ساتھ محاذ آرائی ہے:نیتن یاہو
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ تعلقات
فروری
دادو میں پانی کی سطح 8 فٹ تک پہنچ گئی
?️ 1 ستمبر 2022سندھ: (سچ خبریں)سندھ کے سیلاب زدہ ضلع دادو میں ریسکیو اور امدادی
ستمبر