غیرٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 4 ماہ کے دوران 18 فیصد تک اضافہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 17.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس اضافے سے ان برآمدات کا حجم 4.73 ارب ڈالر کی سطح پر جا پہنچا ہے جو اس سے قبل گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 4.02 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ جولائی تا اکتوبر مالی سال 2025 میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا اہم عنصر کھانے پینے کی خام اشیا کا تھا، اس کے علاوہ چمڑے، فٹ ویئرز اور انجیئرنگ سے متعلق ویلیو ایڈڈ مصنوعات بھی برآمد کی گئیں۔

خیال رہے کہ مالی سال 2024 میں غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 24.95 فیصد بڑھ کر 14.02 ارب ڈالر تک جاپہنچی تھیں جو کہ اس سے گزشتہ مالی سال میں 11.22 ارب ڈالر کی سطح پر تھیں۔

غیر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا سلسلہ رواں سال بھی جاری ہے، یہ مثبت رجحان اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ عالمی مارکیٹ سے پاکستان کو زیادہ آرڈرز مل رہے ہیں۔

انجینئرنگ گڈز کی برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی نسبت 30.79 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، سیمنٹ کی برآمدات میں 12.39 فیصد اضافہ دیکھ گیا، اس کے علاوہ صنعتی مشینری ، ٹرانسپورٹ آلات ، آٹو پارٹس اور ربڑ کے ٹائرز کی ایکسپورٹ بھی بڑھی ہے۔

اسی عرصے میں سیمنٹ کی برآمدات میں 18.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے مقابلے میں مالی سال 2025 میں جولائی تا اکتوبر فٹ ویئرز کی برآمدات میں 4.89 فیصد اور چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر 16.55 فیصد اضافہ ہوا جب کہ چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں بھی کمی دیکھی گئی اور زیر جائزہ مدت کے دوران خام چمڑے کی برآمدات میں 4.94 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان عالمی سرجیکل آلات کے اہم سپلائرز میں سے ایک ہے تاہم ، ان آلات کی برآمدی قیمت نہ ہونے کے برابر رہی کیونکہ مشہور برانڈز نے مغربی ممالک میں ان کی دوبارہ مارکیٹنگ کی، زیر جائزہ مدت کے دوران اس میں 2.70 فیصد کی منفی نمو ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 2025 کے ابتدائی 4 ماہ میں قالینوں کی برآمدات میں 11.49 فیصد کمی واقع ہوئی، کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں بھی 0.96 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ گڑ سے بنائی جانے والی مصنوعات (جنہیں فوڈ کیٹیگری کی درجہ بندی میں شامل نہیں کیا گیا ہے) کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال قبل کے مقابلے میں 30.05 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر جیولری آئٹمز کی برآمدات میں 111.19 فیصد کا اضافہ ہوا، ان میں جیمز کی ایکسپورٹ 7.79 فیصد بڑھی۔

اس کے علاوہ گڑ کی ایکسپورٹ میں 100 فیصد اضافہ ہوا، فرنیچر کی برآمدات میں 21.98 فیصد جب کہ ہینڈی کرافٹس ( دست کاری) آئٹمز کی برآمدات میں 38.90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 2025 کے 4 ماہ میں پٹرولیم خام تیل کی برآمدات میں گزشتہ مالی کے اسی عرصے کے مقابلے میں 100 فیصد کا مثبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی غیر ملکی برآمدات میں 530.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے 4 ماہ میں خام خوراک کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21.73 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 2025 کے 4 ماہ میں خام خوراک کی برآمدات کی مالیت 2.36 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1.94 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کو مہلک ضرب لگانے والا جرم

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:مکمل طور پر من مانی اور غیر انسانی منطق پر مبنی

پاکستانی خاتون نے گلوبل ٹیچر ایوارڈ جیت لیا

?️ 11 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پسماندہ علاقے میں بچوں کو تعلیم فراہم کرنے

ٹرمپ کی اپیل پر نظرثانی 

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:گزشتہ روز، امریکی سپریم کورٹ نے کولوراڈو ریاست کے پرائمری انتخابات

امریکہ کے خلاف عالمی عدالت میں جائیں گے: ایران

?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکی حکام نے ایران کے

کیا اسرائیل حماس کو ختم کر سکتا ہے؛ موساد کے سابق سربراہ کا اعتراف

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز کو 200 سے زائد

پیغمبرﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل قبول ہے : متحدہ مجلس علماء

?️ 29 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

ہمیں بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے: پینٹاگون

?️ 25 مئی 2022سچ خبریں:  جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک جِل نے منگل کو کہا

سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کا بےبنیاد بیانیہ بے نقاب ہو گیا: فردوس عاشق

?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے