🗓️
کراچی(سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث غیر ملکی پروازوں کی تعداد میں مزید کمی کرتے ہوئے اس میں اعداد و شمار بھی جاری کر دئے ہیں،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20 فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطرایئر ویز کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد56سے کم کرکے 11 کردی گئی، قطر ائیر ویز کی کراچی کیلئے 3،لاہور کیلئے 3،اسلام آباد کیلئے3،پشاور کیلئے1اور سیالکوٹ کیلئے1پرواز ہے۔گلف ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد35میں سے کم کرکے8کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلئے 2،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پشاور کیلئے1فیصل آباد کیلئے1، سیالکوٹ کیلئے1اور ملتان کیلئے 1پرواز ہوگی۔
ترکش ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد21میں سے کم کرکے3کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلئے 1،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پرواز آپریٹ ہوگی۔ذرائع کے مطابق پگاسس ایئر لائن کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4سے کم کرکے 1کردی گئی ہے، پگاسس ایئر کو کراچی کیلئے 1پرواز لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔
اتحاد ایئرویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد32سے کم کرکے6کردی گئی ہے جس کے تحت کراچی کیلئے1،لاہور کیلئے2 اور اسلام آباد کے لئے3پروازیں لینڈ کرسکیں گی۔اس کے علاوہ سری لنکا ایئرویز کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4میں سے کم کرکے2کردی گئی ہے جس میں کراچی کیلیے1اور لاہور کیلیے 1پرواز ہو گی۔ جبکہ تھائی ایئر کی پروازیں18سے کم کرکےصرف3کردی گئی ہیں جو کراچی کیلئے1لاہور کیلئے1اور اسلام آباد کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار پاکستان میں آنے والی پروازوں کی تعداد590سے کم کرکے123کردی گئیں ہیں جو 5مئی سے 20مئی تک نافذالعمل ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے حامی ہیں: چینی صدر
🗓️ 16 جون 2023چین کے سرکاری ریڈیو سی سی ٹی وی کے مطابق چینی صدر
جون
آزاد کشمیر کے انتخابات اور سیاسی جماعتوں میں جاری لفظی جنگ
🗓️ 20 جولائی 2021(سچ خبریں) 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل سجنے کو
جولائی
اقوام متحدہ نے تل ابیب اور بیروت کے درمیان گیس کے تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ نے لبنان اور صیہونی حکومت پر زور دیا
جون
صیہونیوں نے شام میں شکست تسلیم کی ، بشارالاسد کو ہٹانے کی بات ختم
🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: بعض عرب ممالک اور دمشق کے درمیان تعلقات کو معمول پر
نومبر
ایک کویتی شہری، ملک کے امیر پر تنقید کرنے پر گرفتار
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: کویت کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے اس ملک کے ایک
جولائی
افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ نہ کھولنے پر حکمت یار کی تنقید
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے
جولائی
ایمن الظواہری کا جنازہ نہیں ملا:طالبان
🗓️ 26 اگست 2022سچ خبریں:کابل شہر میں القاعدہ کے رہنما کی ہلاکت کے امریکی دعوے
اگست
بائیڈن نے زیلنسکی کے بجائے صدر پیوٹن کو استعمال کیا
🗓️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی بلومبرگ میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کی بڑی زبانی
جولائی