?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کا ایم پی او آرڈر کرنے پر ڈی سی اسلام آباد، صدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز ملک جمیل ظفر، سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) فاروق امجد بٹر بھی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، طلب کیے جانے کے باوجود ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت کے سامنے پیش نہ ہوسکے۔
وکیل ڈی سی راجا رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے والدہ کے ساتھ عمرے پر جانا ہے، جسٹس بابر ستار نے سوال اٹھایا کہ عدالت کو بتائے بغیر ڈی سی بیرون ملک چلے گئے؟ وکیل نے بتایا کہ ان کی والدہ نے کہا تھا اس لیے ابھی عرفان نواز میمن خیر پور میں ہیں۔
جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ کل عدالت نے عرفان نواز میمن کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں کی تھی۔
دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو ڈپٹی کمشنر عرفان نواز کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 16 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی مینٹیننس پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران گرفتاری کا آرڈر معطل کرتے ہوئے دونوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی تھی جبکہ ایس ایس پی آپریشنز اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بعدازاں 7 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد (ڈی سی) عرفان نواز میمن اور 3 دیگر افسران پر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت طویل حراست سے متعلق کیس میں توہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی تھی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات مکمل، ٹیرف معاہدے کی راہ ہموار
?️ 4 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات
جولائی
نیتن یاہو کو گدی سے اتارنے کی وجوہات
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:خبر آن لائن کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی امور کے ماہر
جون
ملک بھر میں شدید بارشیں،4بچوں سمیت 35افراد جاں بحق، 30سے زائد زخمی
?️ 14 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث4 بچوں سمیت
جولائی
پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے بارے میں پی ٹی آئی کا فیصلہ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے
جولائی
اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن ٹریبونل کو این اے 48 سے متعلق کارروائی روکنے کا حکم
?️ 20 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے
دسمبر
بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت
مئی
آئینی بینچ نے پہلے ہی روز کئی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں
?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے 6 رکنی آئینی
نومبر
ایران کے خلاف فوجی کارروائی ایک غلط فیصلہ تھا، تہران اب بھی طاقتور ہے
?️ 24 جولائی 2025ایران کے خلاف فوجی کارروائی ایک غلط فیصلہ تھا، تہران اپنی طاقت
جولائی