غزہ کیلئے پاکستان کی امدادی سامان کی دوسری کھیپ مصر پہنچ گئی

غزہ امداد

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاکستانی سفارتخانہ قاہرہ کے مطابق غزہ کے لیے پاکستان کی امدادی سامان کی دوسری کھیپ مصر پہنچ گئی۔

ترجمان کے مطابق امدادی کھیپ لے کر پرواز مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری، امدادی پرواز وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مصر پہنچی۔ یہ امدادی سامان مصر کے راستے غزہ کے عوام کے لیے فراہم کیا جائے گا، خصوصی چارٹرڈ طیارہ 100 ٹن امدادی سامان لے مصر پہنچا۔

ترجمان کے مطابق مصر میں پاکستانی سفیر عامر شوکت نے امدادی سامان وصول کیا، انہوں نے امدادی سامان غزہ میں فلسطینی شہریوں کو بھیجنے کے لیے مصری ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر شمالی سینا گورنریٹ کے ڈپٹی گورنر جنرل عاصم بھی موجود تھے، شمالی سینا گورنریٹ کے ڈپٹی گورنر جنرل عاصم نے غزہ کے رہائشیوں کے لیے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے امداد کی فراہمی کو بھرپور سراہا۔

غزہ میں پاکستان کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کے لیے مجموعی طور پر 21 امدادی کھیپ روانہ کی جا چکی ہیں، اب تک پہنچائی جانے والی کل مقدار 2027 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ، وفاقی جج کے فیصلے کے باوجود، کومی کے خلاف مقدمہ آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم

?️ 30 نومبر 2025ٹرمپ، وفاقی جج کے فیصلے کے باوجود، کومی کے خلاف مقدمہ آگے

ہم نہ ہوتے تو اب تک ہندوستان اور پاکستان تباہ ہو چکے ہوتے:سابق امریکی وزیرخارجہ

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہمائیک پومپیو   نے دعوی کیا ہے کہ کہ

وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو جہانگیر ترین سے رابطے کا مشورہ دے دیا

?️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو 

پنجاب حکومت نے تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی

?️ 22 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدات

فرانسیسی انتخابات میں ہیرا پھیری

?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں:  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کے روز شروع

تل ابیب اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے خبر دی

بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کرلیا

?️ 8 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

یمن کے ساحل پر جلتے ہوئے جہاز کی کہانی 

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، یورپی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے