?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں پر جیسا ظلم کیا جا رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کامیاب دورہ امریکا کے دوران غزہ کے لیے بھرپور آواز اُٹھائی، غزہ کے نہتے شہریوں کے لیے تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، جس طرح غزہ میں ظلم و ستم ہو رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، اسرائیلی جارحیت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں تباہی کے مناظر دیکھے نہیں جا سکتے، پٹی میں موجود بچے بھوک کے باعث لاغر ہو گئے، وہ بچے نہ تو بول پا رہے ہیں اور نہ ہی اپنی حالت زار بتا سکتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک-بھارت جنگ کے دوران افواجِ پاکستان کو ایک بار پھر خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی پر پوری دنیا دنگ رہ گئی تھی، فیلڈ مارشل اور پاک فضائیہ کی پوری ٹیم نے جنگ میں بہادری اور مہارت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں لوگوں کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا، گلگت بلتستان میں طغیانی سے کافی نقصان اُٹھانا پڑا، پنجاب اور سندھ میں بھی بارشوں سے تباہی ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف دن رات قربانیاں دی جارہی ہیں، بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہمارے افسران، سپاہی اور عام شہری شہید ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں، پاور سیکٹر میں زبردست کام کیا گیا ہے، آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت ہوئی، فیلڈ مارشل کی ٹیم نے زبردست کوشش کی اور انتہائی کامیابی کے ساتھ مذاکرات کیے، جس سے کئی سو ارب روپے پاکستان کے خزانے کو فائدہ ہوا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی قیادت میں لاہور ریلوے اسٹیشن میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئیں ہیں، جسے دیکھ کر کافی مسرت ہوئی، پاک ریلوے میں ٹکٹ کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے، عام مسافروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل عالمی ادارہ ہے یا امریکی؟ ثبوت
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں
جنوری
مالم جبہ واقعہ، ’دفتر خارجہ کو سفارت کاروں کے دورے کی اطلاع نہیں دی گئی‘
?️ 26 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ
ستمبر
نتن یاہو نیل سے فرات تک اسرائیل کا خواہاں
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے سابق انٹلیجنس چیف پرنس ترکی الفیصل نے
اگست
صیہونی حکومت کے خلاف ہالینڈ کی کارروائی
?️ 23 مئی 2026 سچ خبریں:نیدرلینڈز (ہالینڈ) کی حکومت نے صیہونی آبادکاری بستیوں میں تیار
مئی
غزہ میں صیہونی جنگی جرائم اور نسل کشی کے 16 ہزار دستاویزات
?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی مستقل تحقیقاتی کمیٹی نے غزہ میں اسرائیلی جنگی
اکتوبر
امریکہ کی جانب سے عراق اور کویت سے سفارتی عملے کے انخلا کی خبروں کی تردید
?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پیگٹ نے عراق
فروری
صیہونی تجزیہ نگار کا حماس کے بارے میں حیران کن انکشاف
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی تجزیہ نگار نے نیتن یاہو کی کابینہ پر
اکتوبر
فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ مغربی نابلس میں
اگست