?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے جنگ سے متاثرہ غزہ اور لبنان کے افراد کے لیے انسانی امداد کی ایک اور کھیپ بھیجی جس میں موسم سرما کے لیے 10 ٹن خیمے اور کمبل بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی کھیپ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر روانہ کی۔
اسرائیل کی بمباری سے متاثرہ افراد کے لیے اسلام آباد سے عمان (اردن) بھیجی جانے والی یہ 13ویں کھیپ ہے اور اب تک پاکستان مجموعی طور پر 1ہزار 381 ٹن امدادی سامان غزہ اور لبنان کے متاثرہ لوگوں کے لیے بھیج چکا ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سامان بھیجنے کے لیے منعقدہ تقریب میں وفاقی حکومت کے ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک، پاکستان میں فلسطین کے سفیر زُہیر ایم ایچ درزید، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فلسطین اور لبنان کی جنگ سے متاثرہ آبادیوں کو جاری تنازعات اور متاثرہ برادریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے مصیبت میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ان کوششوں کو تقویت دینے کے لیے فلاحی تنظیموں اور پاکستانی عوام کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
فلسطینی سفیر نے پاکستانی عوام کی جانب سے غزہ کے لیے غیرمتزلزل حمایت اور فراخدلی سے دی جانے والی انسانی امداد کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں یکجہتی امید کی کرن اور ہمارے درمیان پائیدار بندھن کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف سے انسانی امداد صرف ضروری سامان کی لائف لائن نہیں ہے بلکہ ہمدردی اور اتحاد کا ایک طاقتور پیغام ہے۔
تازہ ترین کھیپ سے قبل پاکستان نے 1ہزار 281 ٹن امدادی سامان پر مشتمل کل 12 کھیپیں غزہ اور لبنان روانہ کی تھیں، ان میں سے 10 کھیپیں (1ہزار 151 ٹن) غزہ بھیجی گئیں جبکہ دو امدادی کھیپیں (130 ٹن) لبنان روانہ کی گئی تھیں۔


مشہور خبریں۔
بھارت کی حکمران جماعت کے ترجمان پیغمبر اسلام (ص) کی توہین پر نوکری سے باہر
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: بھارت کی حکمران جماعت کے طور پر انتہا پسند جماعت
جون
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین 6
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
دو اسرائیلی میزائل جنوب دمشق میں داغے گئے
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی حکومت نے شام کی سرزمین پر اپنی جارحیت کو جاری
نومبر
پوسٹل پیکج میں کٹی ہوئی انگلی!
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبارValeurs actuelles نے فرانسیسی سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے
جولائی
فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 3 جنوری 2022فیصل آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا
جنوری
جنین کیمپ، صہیونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:جنین کیمپ شمالی مغربی کنارے میں ایک اور غزہ بن چکا
فروری
ایم کیو ایم پی کی بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی پرامن ریلی پر حلیم عادل کا بیان
?️ 27 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) ایم کیو ایم پی کی بلدیاتی قانون کے خلاف
جنوری
ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ہم انہیں نہیں مانتے، اسد قیصر
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا
مارچ