عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا ہدایت نامہ جاری

عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا ہدایت نامہ جاری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ،جس میں قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی کمی کی گئی ہے، معمولی جرائم میں قید افراد پر نرمی کا اطلاق ہو گا تاہم سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔یہ نوٹیفکیشن صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، مختلف جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کی کمی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے60 سال،مردوں کیلئے65سال سے زائد عمرقیدیوں پرنرمی کا اطلاق ہو گا تاہم نرمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔اس حوالے سے وزارت داخلہ نے تمام صوبائی محکمہ داخلہ کو ہدایات جاری کر دیں کہ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں پر نرمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔یاد رہے چند روز قبل وفاقی کابینہ نے معمولی جرائم میں قیدافرادکی سزا میں 90 دن کمی کی منظوری دی تھی ، جس کے بعد سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کی گئی تھی۔

خیال رہےملک میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں مختلف مواقع پر قیدیوں کی سزا میں معافی کا اعلان کرتی ہے ، اس سے قبل اکتوبر 2020 میں وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ملک بھر کے قیدیوں کو خصوصی معافی دی تھی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل نے جو بائیڈن سے محمد بن سلمان پر دباؤ کم کرنے کی اپیل کردی، اسرائیلی تحقیقاتی ادارے کا اہم انکشاف

?️ 23 اگست 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے ایک تحقیقاتی ادارے نے اہم انکشاف

قومی اسمبلی ، فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو جیل بھیجنے کی دی دھمکی 

?️ 4 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خاندان کے قریبی

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات سے اسرائیل کی خارجہ پالیسی ناکام: لائبرمین

?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ ایویگڈور لائبرمین نے منگل کے

نتن یاہو کی فلائی دبئی ڈرامہ بازی ناکام، کابینہ میں شدید اختلافات

?️ 6 اکتوبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کی جانب سے فلائی دبئی

بین الاقوامی اداروں میں ایران کے فعال کردار پر اجلاس کا انعقاد

?️ 5 اکتوبر 2026سچ خبریں: ایران کی وزارت خارجہ کے معاون نے علاقائی اور بین

ہم فتح کی راہ پر گامزن ہیں: اسلامی جہاد تحریک

?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں:   فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر رکن خالد البطش

روس شام ميں اپنے فوجی اڈے محفوظ رکھنے کے لیے دمشق سے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے

?️ 22 اکتوبر 2025روس شام ميں اپنے فوجی اڈے محفوظ رکھنے کے لیے دمشق سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے