?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اس وقت عوام کے سارے غصے کا مرکز کمپنی سرکار ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو اب یہ بات سمجھ جانی چاہیئے کہ حالات بدل چکے ہیں، عوام آخری نہج پر کھڑی ہے۔
فارم 47 کے جو نمونے آپ نے مسلط کیے ہیں وہ عمران خان کی ایک پھونک کی مار ہیں لیکن معاملات یہاں تک بھی رہتے تو ٹھیک تھا، اس وقت عوام کے سارے غصے کا مرکز تو کمپنی سرکار ہے اس لیے غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔
دو روز قبل پی ٹی ائی رہنماء حماد اظہر پارٹی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کی عیادت کے لیے اسلام آباد سیکریٹریٹ پہنچے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پہلے خان صاحب کا حکم تھا کہ تم روپوش رہو، یہ تم پر متشدد حملہ کر سکتے ہیں، مجھے عمران خان کی جانب سے کل رات کو پیغام موصول ہوا کہ باہر آجاؤ اب باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے، رؤف حسن پر حملے کے بعد اب خاموشی جرم ہے، رؤف حسن پر تشدد ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام روپوش رہنما اب سامنے آئیں گے، بہت جلد مراد سعید سمیت تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے، عمران خان نے ہمیں ہر جگہ ورکر کنونشن کرنے کا حکم دیا ہے، فرد واحد کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جنہوں نے جگہ جگہ ٹی وی چینلز پر سوٹ پہنا کر ٹاؤٹوں کو بٹھایا ہوا ہے، آدھی پارلیمان جعلی ہے، کہنے کو مُلک چل رہا ہے، ایسے تو مُلک نہیں چلتا، ملک میں نہ آئین ہے اور نہ قانون ہے۔
حماد اظہر یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، یہ لوگ اپنے سیاسی مقاصد کے لئے اس حد تک چلے گئے کہ اب پتا نہیں کیسے نظریں بھی ملا سکیں گے، اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان نے اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں کرنی، جب تک عوام کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس اور عمران خان، بشری بی بی سمیت تمام قائدئن اور رہنماؤں کی رہائی نہیں ہوتی لیکن اس کے علاوہ ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے اور یہ میری ذاتی رائے ہے کے موجودہ اسٹیبلشمنٹ میں ساکھ اور اخلاقیات کا فقدان ہے، 9 مئی تو ایک بہانہ بنایا گیا لیکن اس سے پہلے بھی ان کے کسی لفظ کی کوئی اہمیت نہ تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کچھ بھی نہیں جو ہمارے لوگوں اور ان کے گھر والوں کے ساتھ کیا گیا اگر کبھی تفصیلات سامنے آئیں تو رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے کہ کیا کوئی ایک انسان کسی دوسرے پر اتنا ظلم کر بھی سکتا ہے اور وہ بھی اپنے ہی ہم وطن کے ساتھ؟


مشہور خبریں۔
صیہونی پولیس کو ایرانی میزائل حملوں کے نقصانات
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ہاآرتص اخبار کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کے پولیس کے
جون
امریکا اور یورپی ممالک کے دباؤ سے پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم
?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا اور
جون
برہنہ قیدیوں کے ساتھ اسرائیل کا ناٹک ختم
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:تین روز قبل صیہونی حکومت نے ایک اسکول میں پناہ لینے
دسمبر
فرانس میں غزہ جنگ کے ہزارویں دن اسرائیل مخالف مظاہرہ
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:فرانس کے دارالحکومت پیرس میں غزہ جنگ کے ہزارویں دن ہزاروں
جولائی
بھارت سے کشیدگی: وزیر داخلہ محسن نقوی کی فضل الرحمٰن اور حافظ نعیم سے ملاقات
?️ 29 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں جمعیت
اپریل
جہانگیر ترین نے احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی
?️ 3 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں) جہانگیر ترین نے احتساب سے بچنے کے لیے عمران
دسمبر
کاٹز کو ضمیر کا واضح انتباہ: اسرائیلی فوج منہدم ہو رہی ہے
?️ 17 دسمبر 2025سچ خبریں: نیتن یاہو اور کاٹز کے نام ایک واضح اور شفاف
دسمبر
جون میں دہشتگردی کے 78 واقعات میں 53 جوانوں سمیت 94 افراد شہید ہوئے، رپورٹ
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں جون میں دہشتگردی کے 78 حملے
جولائی