عوام کے سارے غصے کا مرکز کمپنی سرکار ہے، حماد اظہر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اس وقت عوام کے سارے غصے کا مرکز کمپنی سرکار ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو اب یہ بات سمجھ جانی چاہیئے کہ حالات بدل چکے ہیں، عوام آخری نہج پر کھڑی ہے۔

فارم 47 کے جو نمونے آپ نے مسلط کیے ہیں وہ عمران خان کی ایک پھونک کی مار ہیں لیکن معاملات یہاں تک بھی رہتے تو ٹھیک تھا، اس وقت عوام کے سارے غصے کا مرکز تو کمپنی سرکار ہے اس لیے غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

دو روز قبل پی ٹی ائی رہنماء حماد اظہر پارٹی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کی عیادت کے لیے اسلام آباد سیکریٹریٹ پہنچے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پہلے خان صاحب کا حکم تھا کہ تم روپوش رہو، یہ تم پر متشدد حملہ کر سکتے ہیں، مجھے عمران خان کی جانب سے کل رات کو پیغام موصول ہوا کہ باہر آجاؤ اب باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے، رؤف حسن پر حملے کے بعد اب خاموشی جرم ہے، رؤف حسن پر تشدد ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام روپوش رہنما اب سامنے آئیں گے، بہت جلد مراد سعید سمیت تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے، عمران خان نے ہمیں ہر جگہ ورکر کنونشن کرنے کا حکم دیا ہے، فرد واحد کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، جنہوں نے جگہ جگہ ٹی وی چینلز پر سوٹ پہنا کر ٹاؤٹوں کو بٹھایا ہوا ہے، آدھی پارلیمان جعلی ہے، کہنے کو مُلک چل رہا ہے، ایسے تو مُلک نہیں چلتا، ملک میں نہ آئین ہے اور نہ قانون ہے۔

حماد اظہر یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، یہ لوگ اپنے سیاسی مقاصد کے لئے اس حد تک چلے گئے کہ اب پتا نہیں کیسے نظریں بھی ملا سکیں گے، اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان نے اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں کرنی، جب تک عوام کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس اور عمران خان، بشری بی بی سمیت تمام قائدئن اور رہنماؤں کی رہائی نہیں ہوتی لیکن اس کے علاوہ ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے اور یہ میری ذاتی رائے ہے کے موجودہ اسٹیبلشمنٹ میں ساکھ اور اخلاقیات کا فقدان ہے، 9 مئی تو ایک بہانہ بنایا گیا لیکن اس سے پہلے بھی ان کے کسی لفظ کی کوئی اہمیت نہ تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کچھ بھی نہیں جو ہمارے لوگوں اور ان کے گھر والوں کے ساتھ کیا گیا اگر کبھی تفصیلات سامنے آئیں تو رونگھٹے کھڑے ہو جائیں گے کہ کیا کوئی ایک انسان کسی دوسرے پر اتنا ظلم کر بھی سکتا ہے اور وہ بھی اپنے ہی ہم وطن کے ساتھ؟

مشہور خبریں۔

کیا بہروز سبزواری نے پیسوں کی خاطر عمران خان پر شراب نوشی کا الزام لگایا؟

?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ سینیئر اداکار

بن سلمان نے سعودی عرب کو پولیس اسٹیٹ میں کیسے تبدیل کر دیا؟

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں جبر میں اضافے پر زور دیتے ہوئے ایک

کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی  کے حوالے سے  نیا حکم نامہ جاری

?️ 24 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے کراچی

ہیگ ٹریبونل کا فیصلہ قانون کی حکمرانی کے لیے فیصلہ کن فتح 

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:اس ملک کی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ

پاکستان ، ایران عوامی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے براہ راست پروازوں میں اضافہ

?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان اور  اسلامی جمہوریہ ایران نے دونوں پڑوسی ممالک

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول ہوا، شمشاد اختر

?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا

8ماہ سے جاری ظلم کے باوجود اسرائیل کی خون بہانے کی پیاس ختم نہیں ہوئی، وزیر اعظم

?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

سوڈان میں رپیڈ ایکشن ملیشیا کا ہولناک جرم

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: سوڈان کے وسطی علاقے میں واقع ایک گاؤں پر رپیڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے