عوام کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے

آرمی چیف

🗓️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی جب کہ پاکستان کے امن اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے  بحیثیت فوجی ہم مادر وطن کا دفاع کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

سربراہ پاک فوج نے فوجی جوانوں کے حوصلے، جذبے اور آپریشنل تیاری کو سراہا، اور کورونا کی روک تھام کے لئے سول انتظامیہ سے فارمیشن کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی ،تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، بحیثیت فوجی ہم مادر وطن کا دفاع کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر بہاد کشمیریوں کی عظیم جد و جہد کو نہیں بھولنا چاہئے، اس انسانی المیے کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا وقت آگیا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کا ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ

🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں 2 فلسطینی

عمران خان کو قتل کی کوئی دھمکی نہیں دی، سیاسی بات کی، رانا ثنا اللہ

🗓️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دو روز

جاپان کی جانب سے غزہ کی 10 ملین ڈالر کی مدد

🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے ملک کے دارالحکومت میں

کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف پابندیاں لگانے کا فیصلہ

🗓️ 30 ستمبر 2021ملتان (سچ خبریں) کمشنرملتان نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف

 سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال

🗓️ 3 فروری 2024سچ خبریں:ایک امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل سے

ملک میں کورونا کا قہر جاری 113 نئے کیسز سامنے آگئے

🗓️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس

مداحوں نے پریانکا چوپڑا اور اداکارہ ژالے سرحدی کو ایک دوسرے کے مشابہہ قرار دیا

🗓️ 25 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) مداحوں نے پاکستانی اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی اور

فلسطینیوں کے دباؤ کے بعد صیہونی ٹیم اور بارسلونا کے مابین ہونے والا فٹ بال میچ منسوخ ہوسکتا ہے

🗓️ 12 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) عبرانی ذرائع ابلاغ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے