?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال 26-2025 کے آغاز پر عوام یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کریں گے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 311 ارب روپے لگایا گیا ہے، جو 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے مقابلے میں 194 ارب روپے زیادہ ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اس وقت بھی عوام پیٹرولیم لیوی کے مسلسل بڑھتے بوجھ کی زد میں ہیں، اور ایسے میں آئندہ مالی سال میں شہریوں پر ملکی کا تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 25-2024 کے مقابلے میں آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 194 ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔
رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 117 ارب روپے ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 311 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولی 833 ارب 84 کروڑ 70 لاکھ روپے رہی۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 24-2023 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19 ارب روپے اور مالی سال 23-2022 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 580 ارب روپے تھی۔
واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر 78 روپے 2 پیسےفی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر کے حساب سے لیوی وصول کی جارہی ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں شراب نوشی کا فروغ کشمیریوں کے ایمان ، تہذیب و تمدن اور مستقبل پر حملہ ہے، میر واعظ
?️ 4 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر
جولائی
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی مخالفت کے باوجود ایک اہم بل منظور
?️ 29 جنوری 2021وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی مخالفت کے باوجود ایک اہم بل منظور
جنوری
پاکستان ، ایران عوامی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے براہ راست پروازوں میں اضافہ
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران نے دونوں پڑوسی ممالک
دسمبر
وزیراعلیٰ سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اتفاق
?️ 16 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایران کے
اکتوبر
مقبوضہ جموں وکشمیر: پولیس کو آزادی پسندوں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی لانے کی ہدایت
?️ 9 مارچ 2024جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
موبائل فون پر 5 منٹ سے زائد بات کرنے پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
?️ 25 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے موبائل فون پر 5 منٹ
جون
روس کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف امریکی قرارداد کے خلاف انتباہ
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے حوالے
نومبر
لبنان کی طاقت چھیننے اور اسرائیل کی جارحیت کو جاری رکھنے کے لیے امریکہ کا فریب کارانہ کھیل/ نبیہ بیری کا فکر انگیز موقف
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی جو لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کو
جولائی