عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں۔ بلاول بھٹو زرداری

?️

کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی کو پاکستان کی زندگی کی علامت دریائے سندھ پر حملہ کرنے نہیں دیں گے، عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں۔

تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب بھٹائی کے ماننے والے ہیں، بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی مگر مکمل ہم نے کی، جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست دی، جنگ شروع ہوئی تو دریائے سندھ کے کنارے پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ مودی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، سندھو دریا پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھائی، مودی کے پانی روکنے کی دھمکی کو پوری دنیا میں اٹھایا ہے، مودی کے جھوٹ کو پوری دنیا میں میں بے نقاب کردیا۔

پی پی پی چیئرمین نے کہ پاکستان پر بھارت نے رات کے اندھیرے پر حملہ کیا،جنگ چھیڑی، پاکستان نے جنگ شروع نہیں کی لیکن ختم پاکستان نے کی، پاک افواج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، بھارت نے عبرت ناک شکست کے بعد پاکستان کے پانی پر حملہ کیا، دریائے سندھ کا پانی سندھ سمیت پورا پاکستان پیتا ہے۔

مشہور خبریں۔

لوٹ مار یا مفاہمت؟؛ زلنسکی نے یوکرین کے معدنی وسائل ٹرمپ کے حوالے کر دیے

?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:مصدقہ ذرائع نے کی‌یف کی جانب سے یوکرین کے نایاب معدنی

بلوچستان: اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے ’’پیپلز مینارٹی کارڈ‘‘ کے اجراء کا فیصلہ

?️ 28 اکتوبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان میں اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کے

مشرقی عرب میں خوفناک آگ اور میزائل حملے کی قیاس آرائیاں

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:جمعہ کی شام سعودی میڈیا نے ملک کے مشرق میں واقع

Velicia Huston On growing up and growing older in Hollywood

?️ 10 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

ٹک ٹاک پر فلسطین کی ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا الزام

?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر تحقیق کرنے والے

کورونا وائرس سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے

?️ 12 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کے کیسز میں اگرچہ ان دنوں کمی

پی ڈی ایم کے رویے کو دیکھ کر قانونی قدم اٹھائیں گے

?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

انگلینڈ کی ملکہ نے شاہی خاندان کی کرسمس پارٹی منسوخ کی

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  ملکہ الزبتھ دوم نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے