🗓️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمیر فروشوں اور غداری کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، عوام الیکشن میں انہیں سبق سکھائے گی ،آواری ہوٹل میں لوگوں کے ضمیر خریدے گئے ،ان کو عبرت ناک سزائیں نہ ہوئیں تو ہمیشہ سودا کریں گے۔
عمران خان نے گورنر ہاؤ س پنجاب میں خطاب کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان الیکشن کی تیاری شروع کردیں، اگلے تین ماہ میں پاکستان میں الیکشن ہوگا، فیصلہ کیا ہے الیکشن کیلئے نظریاتی کارکنان کو سوچ سمجھ کر ٹکٹ دیں گے، ماضی میں بڑی غلطیاں ہوئی اس کی ہمیں بہت بڑی سزا ملی،اب ہم نے غلطیوں سے سیکھ کر ہم سوچ سمجھ کر دینے ہیں، مشکل وقت میں ہمارے کھڑے رہنے والے تمام ایم پی ایز کو ٹکٹ دیں گے۔
دوسری چیز پاکستان کے ساتھ بہت بڑی بیرونی سازش ہوئی، باہر سے حکومت گرانے کی سازش ہوئی، یہاں ہمارے غدار ان کے ساتھ مل گئے، زیادہ تر لوگوں کو جنہوں نے ان کا ساتھ دیا ان کو اس سازش کا علم نہیں دیا، لیکن بڑے لوگ جنہوں نے اچکنیں سلوائی ہوئی تھیں۔
الیکشن میں جا کر سب ان لوگوں کو سبق سکھائیں گے جو اس بیرونی سازش کا حصہ تھے، ایسی حکومت جو خوددار حکومت ہے جوآزاد خارجہ پالیسی چاہتی ہے، اس کو گرانے کوشش کی ہے، پاکستان کی عوام آنے والے الیکشن میں عوام ان کو وہ سبق سکھائے گی کہ ان کی سیاسی قبر بن جائے گی، ہمیشہ کیلئے سیاست ختم ہوجائے گی، یہ وہ لوگ ہیں جن کی دولت پاکستان سے باہر پڑی ہے، یہ چوری کا پیسا 30سالوں سے باہر بھیج رہے ہیں، جب کے پیسے باہر ہیں وہ یہی کہیں گے کہ بھکاری قوم غلام ہوتی ہے،یہ آزاد قوم ہے، تم غلامی کرو گے،آواری ہوٹل میں لوگوں کے ضمیر خریدے گئے ہیں، ان کو وہاں بند کیا ہوا، جن لوگوں نے ضمیر بیچے ہیں وہ اپنے بچوں کا مستقبل برباد کررہے ہیں،یہ ملک، جمہوریت غدار ہیں، جب تک عبرت ناک سزائیں نہیں دیں گے یہ ہمیشہ ہماری جمہوریت کا سودا کریں گے، سوچیں اگر دشمن ملک ہماری حکومت گرانا چاہے تو وہ 10، 15ارب میں حکومت گرا سکتا ہے۔
ہم سپریم کورٹ میں گئے ہیں بیرونی سازش میں شرکت کرنے واکے غدار ہیں، کارکنان کو کہتا ہوں کہ ایف نائن پارک میں ہر روز عشاء کے بعد احتجاج کریں گے۔
مشہور خبریں۔
روس کے خلاف پابندیاں پاگل پن ہے
🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو یوکرین کے بحران پر اپنا
مارچ
دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں میں دس گنا اضافہ
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے آلے کے طور پر افراد اور دیگر
اکتوبر
آڈیو لیک: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کو طلب کرلیا
🗓️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے،
مئی
جدہ سیلاب نے شہری ترقیاتی پروگراموں کی پول کھول دی
🗓️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین نے جدہ میں سیلاب اور اس کے
نومبر
نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد بند کرپشن کیسز بحال
🗓️ 22 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے قومی احتساب
ستمبر
سی آئی اے کو ایک ذلت کا سامنا
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی جاسوس ایجنسی سی آئی اے کے ایک سابق ملازم کو
جولائی
‘اسٹیک ہولڈرز’ کی مشاورت کے بعد بھارت سے درآمدات کا فیصلہ کیا جائےگا، وزیر خزانہ
🗓️ 31 اگست 2022اسلام آبا: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ حکومت
اگست
صنعا نے مصری اور سعودی بیان کا مذاق اڑایا
🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے
جون