عمران خان، شاہ محمود قریشی کےخلاف سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج رخصت پر روانہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت سائفر کیس سننے والی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین تعطیلات پر چلے گئے۔

سائفر کیس سفارتی دستاویز سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر عمران خان کے قبضے سے غائب ہو گئی تھی، پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ اس سائفر میں عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے امریکا کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی جب کہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ضمانت پر ہیں۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی تین سال قید کی سزا کی معطلی کے بعد یہ بات سامنے آئی تھی کہ سابق وزیراعظم، سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں جس میں گزشتہ ہفتے 13 ستمبر تک توسیع کردی گئی تھی۔

اسی روز عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت دائر مقدمات کی سماعت کے لیے قائم خصوصی عدالت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی تعیناتی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

سابق وزیر اعظم نے خصوصی عدالت میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست بھی دائر کی تھی جس کی سماعت 2 ستمبر کو مقرر کی گئی تھی، اس سماعت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت تشکیل دی گئی خصوصی عدالت کے قیام کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے ہفتے کی کارروائی بغیر کسی پیش رفت کے 4 ستمبر بروز پیر (آج) تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

آج اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ قانونی ٹیم عدالت پہنچی تو پتا چلا کہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین ایک ہفتے کی چھٹی پر ہیں۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق جج 9 ستمبر (بروز ہفتہ) تک چھٹی پر ہیں۔

عمران خان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ قانونی ٹیم نے ایڈمنسٹریٹو جج راجا جواد عباس سے کیس سننے کی درخواست کی، لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا کہ وہ کیس سننے کے مجاز نہیں ہیں۔

نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ انہوں نے اصرار کیا کہ اگر اے ٹی سی جج کو خصوصی عدالت کے مقدمے کی سماعت کا اختیار دیا جا سکتا ہے تو انتظامی جج بھی ایسا کر سکتا ہے لیکن ہماری درخواست کو قبول نہیں کیا گیا۔

نعیم حیدر پنچوتھا نے کہا کہ درخواست منظور نہ ہونے کی وجہ سے قانونی ٹیم نے درخواست واپس لے لی، اب وہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے کہ اس کیس کی سماعت کرنے والا متعلقہ جج کون ہوگا جب کہ خصوصی عدالت کے جج چھٹی پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت تو چھٹیوں کے دوران بھی کی گئی تھی جب کہ اب کیس میں بار بار تاخیر ہو رہی ہے۔

نعیم حیدر پنچوتھا نے اظہار افسوس کرتے ہوئے شکایت کی کہ ان کے مؤکل کو منصفانہ ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا، عدالتوں کا رویہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

ایک اور طوفان الاقصی؛اس بار بحیرہ احمر میں

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی بحری جہاز

حکومت کیخلاف مشترکہ احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی چاہتے ہیں، کامران مرتضیٰ

?️ 30 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران

اقتصادی سروے رپورٹ جاری

?️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل مالی سال 22-2021 کی اقتصادی جائزہ

بھارت میں اسلامو فوبیا میں اضافے کا پاکستان کا بیانیہ

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ نے ہندوستان میں مسلم مخالف ہونے والے

برلن میں سب سے زیادہ نومولود بچوں کا نام محمد

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:جرمن دارالحکومت میں مرد بچوں میں سب سے زیادہ نام محمد

حزب اللہ مقبوضہ علاقوں میں بھی موجود ہے؛صہیونیوں کا اعتراف

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں کے پانیوں میں حزب اللہ

اسحاق ڈار کا غزہ میں فوجی دستے بھیجنے کی خبروں کی تصدیق سے انکار

?️ 27 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

اسمارٹ فون جاسوسی کا ذریعہ ہے

?️ 25 جولائی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے