?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات پر کچھ شکوک وشبہات ہیں، عمران خان کی ہدایات اگر انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ہیں تو بانی کی بات ہی حتمی ہوگی، ان کی ہدایات پر 100 فیصد عمل ہوگا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے آیا تھا لیکن پولیس نے روک دیا، ملاقات سے روکنا مناسب نہیں،ہمیشہ مفاہمت کی بات کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز سزاوں، نا اہلیوں اور گرفتاریوں سے دوریاں بڑھیں گی، تپش جاریں رکھیں گے تو ملک کا نقصان ہوگا، عدالتی احکامات واضع ہیں، اوپن ٹرائل کے کون سے لوازمات پورے کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تھا کہ کوئی بھی پارٹی لیڈر پبلک میں استعفے کا ذکر نہیں کرے گا، بانی کی واضع ہدایت ہے کہ کوئی رہنما پبلک میں کمنٹس بھی نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا سمیت کسی رہنما کو پارٹی معاملات پر ٹوئٹ نہیں کرنی چاہئے، پارٹی کے اندر سے باتیں باہر آتی ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں اختلافات ہیں، بدقسمتی سے کوئی نہ کوئی چیز پارٹی کے اندر سے باہر آجاتی ہے جو ہمارے خلاف استعمال ہوتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کے استعفے کا سنا ہے لیکن ان کا بیان نہیں پڑھا، انہوں نے 26 نومبر کے بعد بھی استعفیٰ دیا تھا جو بعد میں واپس ہوگیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجا کا تحریری طور پر کوئی استعفیٰ موجود نہیں، تاہم لوگ فلمیں نہ چلائیں پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینا سنجیدہ ایشو ہے جس کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی خود کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات سے متعلق پارٹی نے جو بھی فیصلہ کیا مجھے اس کا علم نہیں کیوں کہ سیاسی کمیٹی کی آخری نشست میں شامل نہیں ہوسکا، تاہم ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات پر کچھ شکوک و شبہات ہیں، بانی سے ملاقات کے بعد فیصلہ کریں گے، عمران خان کی ہدایات اگر انتخابات میں حصہ نہ لینے کی ہیں تو بانی کی بات ہی حتمی ہوگی اور ان کی ہدایات پر 100 فیصد عمل ہوگا۔
صحافی کے ایک سوال پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ اپوزیش لیڈر کس کو ہونا چاہیے، اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں وفاق نے بہت کم مدد کی، وفاقی حکومت کو دل کھول کرمدد کرنی چاہیے، صوبے کے 10 اضلاع بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے۔
مشہور خبریں۔
امریکی بحری بیڑے یمن سے فرار برطانیہ نتائج کے لیے تیار رہے:انصاراللہ
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:رہبر انصار اللہ یمن عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکہ
مئی
لبنان آنے والے ڈالروں سے بھرے امریکی بیگ کہاں جاتے تھے؟
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں: الیمیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز
اگست
شام میں امریکیوں کی داعش کی ایک اور خدمت
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی فورسز نے شمال مشرقی شام کی ایک جیل سے داعش
اپریل
تقریباً 11 ہزار اسرائیلی اپنے گھروں سے فرار
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے مطابق، ایران کے میزائل حملوں کے بعد تقریباً
جون
10 سال کے بعد 2025 کا ماہ رمضان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین ثابت ہوا ، رپورٹ
?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 2015 کےبعد سے اس ماہ رمضان میں اسٹاک
مارچ
امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 16 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں موجود یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف ایک
جولائی
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انکشاف، دوسری جماعتوں کے لوگوں نے بھی مجھے ووٹ دیئے
?️ 18 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) موجودہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے
مارچ
الیکشین کمیشن کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا
?️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس گلزار احمد نے سینیٹ انتخابات سے
فروری