?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 مئی احتجاج پر درج مقدمے کے 10 مجرمان کی سزا معطل کردی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کو ہونے والی گرفتاری کے بعد 10 مئی 2023 کے احتجاج پر درج مقدمے کے 10 مجرمان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کی۔
عدالت نے مجرمان کی سزا معطل کرتے ہوئے 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 22 نومبر 2024 کو ملزمان کو مجموعی طور پر 5 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کے مطابق ملزمان پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور پولیس چوکی جلانے کا الزام ہے، ریکارڈ کے مطابق کوئی ایک بھی ملزم جائے وقوع سے گرفتار نہیں کیا گیا، وکیل کے مطابق دہشت گردی کی دفعات سے بری کر دیا گیا اور چھوٹی سزائیں دی گئیں، اپیل کنندگان کے وکیل نے سزائیں معطل کرنے کی استدعا کی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر کے مطابق ٹرائل کورٹ نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی، پراسیکیوٹر نے مجرمان کی سزا معطل کرنے کی وکیل کی استدعا کی مخالفت کی، چارج شیٹ کے مطابق سزا پانے والے 10 میں سے 5 مجرمان افغان شہری ہیں۔
عدالت نے ملزمان کو اپنی شہریت کی تصدیق کے لیے اصل شناختی کارڈز ڈپٹی رجسٹرار کو جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ افغان شہری ہونے کی صورت میں ڈپٹی رجسٹرار شناخت کے دستاویزات اپنے پاس رکھ لیں، جبکہ تمام اپیل کنندگان کو ہر سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا ڈیزل، پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرولم مصنوعات کی
اگست
عوفر جیل میں صہیونیوں کی بربریت پر حماس کا شدید ردعمل
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: فلسطین کی تحریک حماس نے عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں
فروری
افغانستان میں خشخاش کی بڑھتی ہوئی کاشت
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی رپورٹ
نومبر
قطر نے اسرائیلی وعدوں کے بجائے امریکا سے ضمانتیں مانگیں؛ وجہ؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی عبرانی اخبار Haaretz نے ایک باخبر ذریعے کا حوالہ
جنوری
شہدا کا خون عراق کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیتا ہے:الحشد الشعبی کے سربراہ
?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی کے سربراہ کے سربراہ نے عراق کے خلاف
فروری
حماس ضمانتوں کے ساتھ معاہدے کے لیے تیار
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما طاہر النونو نے اس
جنوری
صوبے میں پولیو کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا: وزیراعلیٰ پنجاب
?️ 28 نومبر 2021لاہور ( سچ خبریں) ) پنجاب حکومت نے صوبے کو پولیو سے
نومبر
صیہونی حکومت کی کابینہ سے متعلق ویب سائٹس میں خلل
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی کابینہ
اگست