عمران خان کی گرفتاری حل نہیں ہے۔

?️

سکھر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری حل نہیں ہے۔سیاست ، جلسے جلوس کرنا ان کا استحقاق ہے اور انہیں وہ سب کرنے دینا چاہئے جو وہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ عمران خان جو کچھ کر رہے ہیں وہ صحیح معنوں میں سیاست نہیں ہے اور سب جانتے ہیں کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم وفاقی وزیر نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کہ مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خان نے کسی کو نہیں چھوڑا، انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ملک کے بہت سے دوستوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین جو کچھ کر رہے ہیں ان کی رائے میں یہ سیاست نہیں ہے۔

موجوہ ملکی صورتحال میں انتخابات کا انعقاد تقریبا ناممکن ہے۔اس لیے ہی شیڈول کردہ ضمنی انتخابات بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر معمولی بدترین بارشیں اور بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والا ہلاکت خیز سیلاب موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر ہیں۔  خورشید شاہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیو گوتریس کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد پر شکر گزار ہیں، وہ آئے انہوں نے سیلاب کی صورتحال دیکھی اور دنیا کو آگاہ کیا ہے۔

ہم نے بھی دنیا کو اپنے طریقے سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان میں جو کچھ ہوا وہ موسمیاتی تبدیلی کا اثر ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کا اثر صرف پاکستان میں نہیں دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ہوا ہے اور اس موسمیاتی تبدیلی کے اور بھی اثرات مزید پڑ سکتے ہیں پاکستان زیادہ شکارہوا ہے تو دنیا کو ہماری سپورٹ کرنی چاہیئے اور ان حالات سے نکالنے کے لیے ہماری مدد کرنی چاہئیے ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بیک ڈور رابطے پر نہ پہلے یقین رکھتے تھے اور نہ ان کے کسی سے بیک ڈور رابطے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ترکیہ بحران سے نکالنے کے لیے امارات کے مالی وسائل پر منحصر 

?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات پیچیدہ کشیدگی کے

ٹرمپ کا ایران سے متعلق خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا اعتراف

?️ 1 جون 2023سچ خبریں:امریکی وفاقی استغاثہ نے ٹرمپ کی آڈیو حاصل کی ہے جس

تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنا واحد حل ہے، رانا ثنااللہ

?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے سابق وزیر اعظم اور

افغانستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ!

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: مشرقی افغانستان میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی

بلوچستان اسمبلی کا مردم شماری کے نتائج آنے تک عام انتخابات مؤخر کرنے پر زور سلیم شاہداپ ڈیٹ 24 فروری 2023 0

?️ 24 فروری 2023بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کہا ہے

غزہ پر دوبارہ جارحیت شروع کرنے کے لیے صہیونیوں کا بہانہ

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ روز ریڈ کراس

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور30 فیصد الاؤنس کے نوٹیفکیشنز جاری

?️ 5 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں

امریکہ کا غزہ میں امن کونسل نامی ادارہ قائم کرنے کا دعویٰ

?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے سفید خانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے