عمران خان کی کال پر تحریک کا آغاز ہو چکا، اس کا عروج 5 اگست ہی ہوگا، بیرسٹر گوہر

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے روٹین کی بات کی تھی جس کا مطلب تھا کہ 90 دن میں کچھ نہ کچھ ہو جائے گا، آر ہوگا یا پار، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر تحریک کا اغاز ہو چکا ہے اور اس کا عروج 5 اگست ہی ہوگا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور خان صاحب کے کھلاڑی ہیں اور ان کے کہنے پر ہی پارٹی امور کے ساتھ ساتھ حکومتی امور بھی چلا رہے ہیں۔

صحافی کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دیکھیں پاکستان تحریک انصاف ایک بہت بڑی سیاسی جماعت ہے اور بڑی جماعتوں میں ایسا ہوتا ہے ، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، میری عالیہ حمزہ اور شیخ وقاص اکرم سے بات ہوئی ہے،ان سے کہا ہے جو بھی بات ہے وہ پارٹی کے اندر ہونی چاہیے۔

علی امین گنڈا پور سے سے متعلق فضل الرحمٰن کے سوال پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے فیصلے خود کرتی ہے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتی، بعض لوگوں کو علی امین برداشت کر رہے ہیں جو ان کو پسند نہیں کرتے، پارٹیاں پسند نا پسند پر نہیں چلتی، ہم دوسری پارٹیوں کو ڈکٹیٹ نہیں کرتے۔

انہوں نےکہا کہ تحریک کے حوالے سے حکومت کا شدید نوعیت کا رد عمل ایک سیاسی بیان بازی ہے، پاکستان تحریک انصاف کوئی گوریلا فورس تو ہے نہیں کہ ہم آئیں اور کہہ دیں کہ چیزوں کو توڑ دیں، ایسا نہیں ہوتا کہ ہم آ کر حملہ آور ہو جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لوگوں کو تنہا کریں گے،خان صاحب کو اندر رکھیں گے اور پھر کہیں برداشت کرو،حالات ٹھیک ہو جائیں گے، اس کے پیچھے جو بھی لوگ ہیں ان کو سوچنے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سینٹ الیکشن سے متعلق جتنے بھی نام ہیں وہ بانی پی ٹی آئی نے فائنل کیے ہوئے ہیں، سینیٹ کے حوالے سے جو لسٹ میڈیا پر گردش کر رہی ہے وہ جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے بھی نام تھے وہ ہم خان صاحب سے مل کر فائنل کر چکے تھے اگر میری ملاقات بانی سے ہوئی تو اس معاملے پر مزید بات چیت ہوگی۔

مشہور خبریں۔

افغان ہیلی کاپٹر اور طیارے واپس کیے جائیں: طالبان وزیر دفاع کا مطالبہ

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے وزیر دفاع نے تاجکستان، ازبکستان اور دیگر پڑوسی ممالک

ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کے لئے سائنس دانوں کا اہم کارنامہ

?️ 20 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کی غرض سے  امریکی

پہلی بار  9 لاکھ سے زائد ویکسینیشن کا ریکارڈ

?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ  اسد

یمنیوں کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت

وزیر خارجہ نے بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات کی تردید کر دی

?️ 25 اپریل 2021استنبول(سچ خبریں)متحدہ عرب امارات کے دورے پر یہ خبریں سامنے آ رہی

ملک سلمان کا ایران کو خفیہ پیغام

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران کے اعلیٰ حکام

نیتن یاہو کے ممکنہ سیاست بدر ہونے پر حماس کا رد عمل

?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے نیتن یاھو کے بغیر صیہونی حکومت میں

غزہ کے نسل کشی میں 60 سے زائد بین الاقوامی کمپنیاں ملوث: اقوام متحدہ

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: فرانسسکا البانیز، اقوام متحدہ کی فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے