?️
لاہور: (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آج ظالموں اور متکبروں کا تختہ الٹ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نااہل حکمرانوں کو للکار کر غریب عوام کی آواز بلند کی ، عمران خان کا وژن اور انتھک محنت آج رنگ لائے گی ، آج ظالموں اور متکبروں کا تختہ الٹ جائے گا ، عمران خان کی قیادت میں ہی ملک چیلنجز کا مقابلہ کرسکتا ہے۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن ہر طرح کے دباؤ اور ہراسانی کا مقابلہ کررہے ہیں ، مجھے اپنے ووٹرز کو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے اور تمام دباؤ اور ہراساں کیے جانے کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ، میں چاہتا ہوں کہ خاص طور پر ہماری خواتین اور وہ سب لوگ جنہیں ابھی بھی اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے باہر آنا ہے ، وہ سب باہر نکلیں اور اپنے حق کا استعمال کریں کیوں کہ یہ پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی آزادی کا انتخاب ہے۔
دوسری جانب صوبہ پنجاب پر حکمرانی کے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن کے فیصلہ کن معرکے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر کا محاذ سنبھال لیا جہاں وہ ووٹرز سے گھروں سے نکلنے اور ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل کرتے رہے ، اس دوران تحریک انصاف پر طنزیہ حملے بھی جاری رکھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پے در پے کیے گئے ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام سے اپیل ہے کہ بھرپور جذبے کے ساتھ گھروں سے نکلیں ، ووٹ کا حق استعمال کریں ، آپ کے مستقبل کا دارومدار اس پرچی پر ہے ، بزرگ، مائیں اور مرد و خواتین آج فیصلہ دیں کہ پنجاب اور پاکستان میں خدمت کا راج ہوگا ، نالائقی، جھوٹ اور کرپشن کا نہیں ، جھوٹ بولنے اور 100 یونٹ مفت بجلی کی سہولت چھیننے والوں کے خلاف واضح فیصلہ سنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کےضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کے پونے 4 سالہ سیاہ دورکی کرپشن ، نا اہلی ، معاشی تباہی ، مافیہ کی سہولت کاری و سرپرستی اور تبدیلی کے نام پر برپا کی گئی تباہی کے بارے میں ضرور سوچیے گا کیوں کہ پاکستان پی ٹی آئی کے دور میں اپنی منزل سے دور ہوگیا ، اس کا اظہار آپ نے اپنے ووٹ سے کرنا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ پنجاب کو پونے 4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا ، شہریوں کو مفت ادویات اور طلباء کو وظائف سے محروم کیا گیا ، سرکاری آسامیوں اور تبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی ، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی ، پنجاب کی جو حالت کی گئی وہ پنجاب کے لوگوں کی توہین سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی انا، اندازِ سیاست اور نااہلی نے ہمارے معاشرے کے حسن کو تہہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے ، اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ڈالیں ، آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے ، اس طاقت سے انتشار ، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں ، مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے پینڈورا پیپرز کی باضابطہ تحقیقات کے بارے میں احکامات جاری کر دئے ہیں
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پینڈورا پیپرز کی باضابطہ تحقیقات کے
اکتوبر
وزیراعظم اگست کے آخری ہفتے میں دورہ چین پر روانہ ہوں گے
?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اگست کے آخری ہفتے میں دورہ
اگست
عطوان: عربوں نے بزدلی کی انتہا کر دی/ گولن کے گاڈ فادر کہاں ہیں؟
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مشہور فلسطینی مصنف نے صیہونی حکومت کے عرب حکمرانوں
جولائی
پوتن امریکہ کی طرف سے تاماهاک میزائل فراہم کیے جانے سے خوفزدہ ہے:زلنسکی
?️ 20 اکتوبر 2025پوتن امریکہ کی طرف سے تاماهاک میزائل فراہم کیے جانے سے خوفزدہ
اکتوبر
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے بعد ٹرمپ: مزید ملازمین کو نکال دیا جائے گا
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: بجٹ بل پر کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کی
اکتوبر
چین نے ایران اور روس سے تیل کی خریداری روکنے کا امریکی مطالبہ کیا مسترد
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: اسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، امریکہ اور چین کے درمیان
اگست
لیلیٰ واسطی کئی سال بعد بھی بون میرو کا عطیہ کرنے والے ڈونر کی مشکور
?️ 27 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ لیلیٰ واسطی نے بلڈ کینسر کے وقت بون
اگست
اسرائیل میں تنازعہ، سابق آرمی کمانڈر نے عرب جماعتوں کی حمایت سے حکومت سازی کے امکان کا اشارہ دے دیا
?️ 15 دسمبر 2025اسرائیل میں تنازعہ، سابق آرمی کمانڈر نے عرب جماعتوں کی حمایت سے
دسمبر