?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت نے ترقی کی۔ کورونا سے دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی لیکن پاکستان کی معیشت نے ترقی کی۔معیشت کی کارکردگی میں پاکستان دوسرے نمبرپر رہا، کورونا کے باوجود 14 سال میں گزشتہ سال تیزی سے ترقی کی گئی۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےاسدعمر نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ شرح نمو کا تخمینہ 3.4 فیصدتھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکنامسٹ جریدے کے معاشی انڈیکس میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان کی صنعت اور زرعی پیدوار میں بہتری آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی شرح نمو 5.7 فیصد رہی، 14سال میں یہ شرح نمو سب سے زیادہ رہی، کورونا کے باوجود 14 سال میں گزشتہ سال تیزی سے ترقی کی گئی۔اسد عمر نے مزید کہا کہ برطانوی میگزین کے سروے میں معیشت کی کارکردگی میں پاکستان دوسرے نمبر پر رہا، سروے میں بتایا گیا کہ کورونا میں پاکستان کی معاشی کارکردگی دوسرے نمبر پر رہی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح اوسط 15 سے زائد رہی، 15 سال میں صنعتی پیداوار کی شرح سب سے زیادہ ہے، گندم کی پیداوار میں بھی تاریخی اضافہ ہوا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آلو، پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا، جبکہ قدرتی گیس اور خام تیل کی پیداوار بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پر بہت ترس آتا ہے، وہ اسمبلی میں شکست خوردہ لگ رہے تھے، اپوزیشن کے دونوں بیانیے زمین پر گرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے چھوٹی صنعتوں کےلئے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے، آئی ٹی ایکسپورٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
مشہور خبریں۔
فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر، باہر کھڑا کرنے کے بجائے آن کال رکھیں، سراج الحق
?️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آئندہ عام
دسمبر
خیبرپختونخوا (کے پی) کے قبائلی ضلع میں سیکورٹی فورسز نے اہم دہشت گرد کوہلاک کر دیا
?️ 5 اپریل 2021خیبر پختونخواہ (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
اپریل
کیا امریکہ غزہ کے پناہ گزینوں کو قبول کرے گا ؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سابق مندوب نکی ہیلی نے منگل کو فاکس
اکتوبر
غزہ پر بمباری سے ثالثی کی کوششیں ناکام
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور قطر کے وزیر
دسمبر
پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کےخلاف درخواست پر فیصلہ 7:30 بجے تک سنائے جانے کا امکان
?️ 26 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے
جولائی
دسمبر تک 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگ جائے گی: یاسمین راشد
?️ 26 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ
اگست
بشار الاسد نے ماسکو میں پناہ لی
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک روسی ٹی وی چینل نے کریملن محل کا حوالہ
دسمبر
کویت کے ولی عہد کا لبنان کے صدر کے نام تحریری پیغام
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر المحمد الصباح نے لبنان کے
جولائی