?️
راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ذاتی معالجین سے علاج معالجہ کی درخواست مسترد کر دی۔
عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کا ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر خرم اور ڈاکٹر ثمینہ سے طبی معائنہ کروایا جائے۔
دلائل میں کہا گیا کہ ذاتی معالجین سے طبی معائنہ آئینی، قانونی اور اخلاقی حق ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی ذاتی معالج دستیاب تھے، راولپنڈی جیل رول 795 کے تحت انتظامیہ کسی بھی قسم کے میڈیکل چیک اپ سے متعلق فیملی کو آگاہ کرنے کی پابند ہے۔
سماعت کے بعد وکیل صفائی فیصل ملک نے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور قومی ہیرو ہیں یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ فیصل ملک کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے میڈیکل رپورٹ جمع نہیں کروائی بلکہ عدالت کو بتایا کہ عمران خان کا علاج جاری ہے۔
بعد ازاں راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد شاہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے عمران خان کی ذاتی معالجین سے علاج معالجہ کی درخواست مسترد کر دی، عدالت کے مطابق جیل رولز کے تحت ملزم عمران خان کا پراپر علاج معالجہ جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل حماس اور حزب اللہ کو شکست دے پائے گا ؟
?️ 8 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق برک نے کہا ہے
جولائی
سعودی عرب میں درجنوں سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے رشوت اور دھوکہ دہی کے الزام میں اس
اگست
ہونڈوراس میں انتخابی بحران،ٹرمپ کی مبینہ مداخلت اور حکمران جماعت کا نتائج ماننے سے انکار
?️ 9 دسمبر 2025 ہونڈوراس میں انتخابی بحران،ٹرمپ کی مبینہ مداخلت اور حکمران جماعت کا نتائج
دسمبر
کہا گیا آپ بہت لمبی ہیں، ہیروئن نہیں بن سکتیں، ماہم عامر
?️ 11 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہم عامر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز
اکتوبر
امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیئے اہم پیغام جاری کردیا
?️ 1 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے
مئی
لوگ جنگ بندی سے آگاہ رہیں: صنعاء
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
اگست
گورنر ہاؤس میں تقریب کے دوران نفرت انگیز باتیں ہوئیں، شدید مذمت کرتے ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 21 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ گورنر
فروری
کینیڈا کا ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم
?️ 10 نومبر 2024 سچ خبریں: شمالی امریکی ملک کینیڈا نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ
نومبر