عمران خان کی حکومت الٹنے کے لیے فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں:شیخ رشید

?️

(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ (ق) لیگ نے کل پاکستان کی سیاست کا بہت اچھا فیصلہ کیا ہے، چوہدری شجاعت بڑے بھائیوں جیسے ہیں، چوہدری شجاعت نے کل رات کو بڑا جاندار بیان بھی دیا، اب بزدار صاحب کے استعفیٰ کا نوٹی فکیشن گورنر پنجاب جاری کریں گے

 انہوں نے کہا کہ پنڈی والے ذمہ دار لوگ ہیں، وہ پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان کے حالات سے بخوبی واقف ہیں، اگر انہوں نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے تو اچھی بات ہے، اگر ہم ہر چیز پنڈی والوں پر ڈالتے رہیں تو یہ بھی مناسب نہیں ہے، پنڈی میرا حلقہ بھی ہے اس لیے یہ کہہ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے لیکن ایک بات طے ہے کہ قوم آج عمران خان کے ساتھ ہے، انشااللہ 3 تاریخ کو آخری بال تک عمران خان کھیلے گا، الیکشن کا نتیجہ جو بھی ہو لیکن اس وقت لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم تو پہلے ہی ساتھ ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اب تو الیکشن کا سماں ہے، 31 تاریخ تک تقاریر ہوں گی اور 3 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، اتحادیوں کے بارے میں پہلے ہی کہا تھا کہ (ق) لیگ ہمارے ساتھ آئے گی اور انشااللہ میری خواہش اور دعا ہے کہ ایم کیو ایم بھی ہمارے ساتھ آئے، ایم کیو ایم کو فیصلہ بڑا فیصلہ کُن ہوگا، مجھے ابھی نہیں معلوم کہ ایم کیو ایم کیا فیصلہ کرے گی، میں اس مذاکراتی کمیٹی میں نہیں ہوں جو ایم کیو ایم سے مذاکرات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت الٹنے کے لیے باقاعدہ فنڈنگ ہوئی ہے، اس کے ثبوت فراہم کیے جائیں گے، اس میں ایجنسیوں کی کوئی ناکامی نہیں ہے، وہ بھی بخوبی واقف ہیں، یہ بڑا مسئلہ ہے کہ لوگ وزارت خارجہ کا سوال بھی وزارت داخلہ سے کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید سے صرف وزارت داخلہ کا سوال ہی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی میں انتظار کر رہا ہوں، جن لوگوں نے عمران خان کو ہٹانے کے لیے بین الاقوامی سازشیں اور سرمایہ کاری کی ہے وہ انشااللہ ناکام ہوں گے، یہ کھیل آخری گیند تک جائے گا، میری دعا اور کوشش ہے کہ 3 اپریل کو اپوزیشن 172 بندے پورے نہ کرسکے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان مشورہ کرے یا نہ کرے لیکن میں ان کے ساتھ ہوں، ہم چچا بھتیجے کی بھی ایک دو سیٹیں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وقت آنے پر میں بلیک میل کرنا شروع کردوں۔

انہوں نے کہا کہ میں خود فوری انتخابات کا حامی ہوں، حج کے بعد الیکشن ہوجانے چاہیے، میری خواہش ہے کہ عمران خان ایک اچھا بجٹ دیں اور حج کے بعد الیکشن کا اعلان کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد پولیس، رینجرز، ایف سی اور حساس اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ تمام معاملات خیر و عافیت سے نمٹ گئے ہیں، آج ایف سی اور کشمیر اور خیبر پختونخوا پولیس کو واپس بھیج دیا گیا ہے، اسلام آباد سے تمام کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں، 31 مارچ کو رینجرز بھی واپس چلی جائے گی۔

شیخ رشید نے بتایا کہ اس دوران ہم نے 4 دہشت گرد پکڑے ہیں، ان دہشت گردوں کے ناپاک عزائم تھے اور ان کے ساتھ 2 خودکش حملہ آور بھی تھے لیکن اللہ نے رحم کیا اور مجھے امید ہے کہ 3 اپریل کو ووٹنگ کا دن بھی بخیر وعافیت گزرے گا۔

مشہور خبریں۔

کورونا ویکسینیشن مراکز عید کے 2 دن بند ہوں گے: اسد عمر

?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ سد عمر

پاکستان اور برطانیہ میں مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ نہیں، دفتر خارجہ

?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان

خیبر پختونخواہ میں کورونا کی سنگین صورتحال وجہ سے سکول بند کر دیےگئے

?️ 16 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں)  خیبرپختونخواہ حکومت نے این سی اوسی فیصلے کے تحت

حکومت ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم

?️ 21 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت

بھارت بھی افغان معاملہ پر مثبت کردار ادا کرے: شاہ محمود قریشی

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

صیہونیوں کو غزہ جنگ میں زیادہ نقصان ہوا ہے یا 33 روزہ جنگ میں؟ صیہونی عہدیدار کی زبانی

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے یہ اعلان کرتے ہوئے

دنیا کو حقائق کی فراہمی میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں۔ صدر، وزیراعظم

?️ 3 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد حملے کے ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔ مفتی تقی عثمانی

?️ 8 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے