?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جو اپوزیشن نے ہمارے لیے کر دیا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں-میں نے اپنے 26 سالہ تحریک انصاف کے سفر میں ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جو عمران خان کی آج ہے -انہوں نے کہا کہ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے-اب جو بھی ہو-جیت پاکستان کی ہے – جیت عمران کی ہے۔
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اور اب باری ہے کمالیہ کی، آئیے ملکر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں-منڈی بہاوالدین ،میلسی، دیر،حافظ آباد،سوات، درگئی اور مانسہرہ کےکامیاب جلسوں کے بعد اج وزیراعظم عمران خان کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے- عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔
دوسری جانب عوامی رائے پر مبنی سروے میں میں 53 فیصد شہریوں نے عمران خان کی حکومت قائم رہنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے وابستہ صحافی شہزاد اقبال کی جانب سے اپنے پروگرام میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق ملک کے بڑے شہروں کی عوام کی رائے جاننے کیلئے ایک سروے کیا گیا۔ اس سروے کے دوران لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں سے پوچھا گیا کہ آیا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونی چاہیے یا انہیں ابھی بھی حکومت میں رہنا چاہیے۔ اس سروے کے دوران 53 فیصد افراد نے وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکومت میں ہی رہنا چاہیے، جبکہ 46 فیصد افراد نے کہا کہ عمران خان کو اب چلے جانا چاہیئے۔


مشہور خبریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی پونچھ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے حراستی قتل کی مذمت
?️ 23 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
روسی حملے میں کیف تباہ
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین کے مقامی حکام کے مطابق، روس کے ڈرونز اور میزائلوں
اگست
بحالی صہیونی مراکز میں 9400 زخمی
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر کو
جولائی
سعودی اتحاد کی ایک بار پھر یمن کے موصلاتی نظام پر بمباری
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے
فروری
سینیٹ انتخابات کا انوکھا کھیل
?️ 19 فروری 2021ملک میں سینیٹ الیکشن سر پر تیار ہے اور اپوزیشن میں سڑکوں
فروری
ایرانی صدر اعلیٰ سطح کے وفد کیساتھ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، تجارتی تعلقات بڑھانے کا عزم
?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس
اگست
وزیر اعظم اور آرمی چیف میں مشاورت مکمل
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل
اکتوبر
ہمیں صرف شکست کا سامنا ہوگا؛ امریکی سابق فوجی کا اعتراف
?️ 4 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی سابق فوجی اور تجزیہ کار لوکاس گیج نے ایران کے
اپریل