?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج 9 مئی 2023 کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق 4 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔
دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے دلائل دیے کہ 9 مئی کو لاہور مال روڈ سے جو ریلی نکلی اس کو صرف آرمی ہاؤس نظر آئے، بڑی پلاننگ کے تحت عسکری ٹاور اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔ عوام کو اکسایا گیا، بیانیہ بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھی ملزمان کی ضمانتیں انہیں نکات پر اسی عدالت سے خارج ہوئیں۔
گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل مکمل کیے تھے، سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی لاہور میں موجود نہیں تھے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات انتقامی کارروائی ہے، پراسکیوشن کے پاس بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ثبوت بھی موجود نہیں۔
انسداد دہشتگری عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد بانی مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے، کنٹینر اور سرکاری گاڑیاں جلانے سمیت 9 مئی کے 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
سابق وزیر اعظم کے خلاف 9 مئی کے مزید 8 مقدمات میں درخواست ضمانتیں لاہور کی اے ٹی سی کورٹ نمبر ون میں زیر سماعت ہیں جن پر کارروائی 30 نومبر کو ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کینٹیر جلانے سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی، پراسیکیوشن کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے دلائل مکمل کیے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
فتاح الٹراسونک میزائل نے صہیونی حلقوں کو کیسے زیر کیا؟
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:صیہونی فوجی ماہرین نے فتاح الٹراسونک میزائل کی غیر معمولی طاقت
جون
پاکستان کو ایک بنیادی نظرثانی کی ضرورت ہے: خلیل زاد
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل
جنوری
سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی مزید مقدمات میں گرفتاری روک دی
?️ 12 دسمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم
دسمبر
شوکت ترین کی جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے:فواد چوہدری
?️ 30 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی
اگست
حماس اور حزب اللہ کے حکام نے بیروت میں ملاقات کی
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: حماس کے عرب اسلامی تعلقات کے سربراہ خلیل الحیات کی قیادت
فروری
یمنی انصاراللہ کا اقوام متحدہ پر خطرناک الزام
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے رہنما نے اقوام متحدہ کے
اپریل
مسلم لیگ(ن) کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر
نومبر
یمن: اسرائیل یمن میں اپنی کارروائیوں کی ناکامی کا بدلہ عوام سے لے رہا ہے
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر