عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، بیٹوں سے بات کی اجازت بھی نہیں، جمائما گولڈ اسمتھ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جبکہ سیل کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے اور انہیں اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان سے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے میرے بچوں کے والد عمران خان کے ساتھ جیل میں ہونے والے سلوک پر سنگین اور تشویش ناک پیش رفت ہوئی ہے، پاکستانی حکام نے اہل خانہ اور وکلا کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے جبکہ تمام عدالتی کارروائیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ عدالتی حکم کے خلاف عمران خان سے ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کی فون پر بات بھی 10 ستمبر سے بند کر دی گئی ہے، جو لندن میں رہائش پذیر اور برطانوی شہری ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ ہمیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ حکام نے جیل میں ان کے سیل کی بجلی منقطع کر دی ہے اور انہیں کسی بھی وقت سیل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، عمران خان اب قید تنہائی میں ہیں، وہ بالکل اندھیرے میں ہیں اور عمران خان کا باہر کی دنیا میں کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، وکلا کو ان کو حفاظت کے حوالے سے تشویش ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اہل خانہ، ان کی جماعت (پی ٹی آئی) کے اراکین اور حمایتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ پاکستان میں تمام سیاسی اپوزیشن اور انہیں خاموش کرانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بھانجے سویلین حسان نیازی اگست 2023 سے فوج کی حراست میں ہیں، حال ہی میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمی خان اور علیمہ خان کو پُرامن احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا اور وہ اس وقت جیل میں ہیں حالانکہ ان کو قید کے لیے کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ رواں برس جون میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے ’آربیٹریری ڈیٹنشن کو پتا چلا تھا کہ عمران خان کو غیر قانونی اور من مانی طور پر قید میں رکھا گیا ہے اور گروپ نے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عمران خان، ان کی بہنوں اور ان کے بھانجے کو فوراً رہا کیا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ان کے بیٹوں سے رابطہ بھی دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ انہیں یقین دہانی ہوجائے کہ عمران کان ٹھیک ہیں اور ان کے ساتھ براسلوک نہیں کیا جارہا۔

مشہور خبریں۔

ایرانی میزائلوں نے رامات ڈیوڈ اڈے کے ساتھ کیا کیا؟سیٹلائٹ تصاویر

?️ 10 جون 2026سچ خبریں:ایرانی میزائل حملوں کے بعد رامات ڈیوڈ فضائی اڈے کی نئی

برطانیہ میں معاشی ترقی میں کمی کے باعث گھریلو خاندانوں پر بڑھتا دباؤ

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: برطانیہ کے قومی شماریات کے دفتر کے سرکاری اعداد و شمار

ایران خطہ کی ایک بڑی طاقت بن چکا ہے:سید حسن نصراللہ

?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نےکہا کہ

یوکرین کے وزیر خارجہ کا اہم دورے پر پاکستان آنے کا امکان

?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا ہنگامی دورے پر جمعرات

دفاتر پر حملے ہوتے رہے تو پُرامن انتخابات کیسے ہوں گے؟ سعید غنی

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ

حزب اللہ کے ہتھیار عربوں کی قومی سلامتی کی ڈھال اور لبنان کے دفاع کی آخری لائن ہیں

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: مصری مصنف اور میڈیا کارکن "حامی الملاجی” نے اس بات

صیہونی ریاست کی اندرونی صورتحال؛سابق صیہونی وزیراعظم کی زبانی

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: سابق صیہونی وزیر اعظم اور نیتن یاہو کی اپوزیشن کے

قطر اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان  بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے آج (پیر) کو ایک باضابطہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے