?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عامر لیاقت حسین کے حوالے سے بڑی خوفناک بات بتائی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بہت ساری اطلاع دی جاتی ہیں اور وہی بتائی جاتی ہیں جو انہیں پسند ہوں کہتے ہیں سیاست کا ایک ہی اصول ہوتا ہے کہ اس کا کوئی اصول نہیں ہوتا۔
عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ عمران خان کے ارد گرد چار پانچ ایسے لوگ موجود ہیں جو ان تک حقائق جانے ہی نہیں دیتے۔کوئی بندہ عمران خان کے پاس جا کر سچ نہیں بولتا۔اگر انہیں عامر لیاقت کے خلاف پہلے جا کر کسی نے بات بتا دی تو وہ ان سے کہیں گے کہ تم میرے خلاف سازشیں کر رہے ہو۔
عامر لیاقت کے بارے میں وزیراعظم کو ایک شخص نے بڑی خوفناک بات بتائی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پہلے ہی اس پر شک تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماڈاکٹرعامر لیاقت نے کہاہے کہ جن وزیروں اور مشیروں کے نام پنڈورا پیپر میں آئے ہیں وہ تاحال پاکستان چلارہے ہیں، انہیں کیوں نہیں ہٹایا جا رہا،اگر نام آنا کافی نہیں ہے تو پھر نوازشریف کے ساتھ جو ہوا وہ کیوں ہوا، تحریک انصاف کو ان لوگوں نے ووٹ دیا ہے جو کرپشن کے خلاف ہیں،وہ قلم کے آدمی تھے لیکن دوستوں نے ان کے ہاتھ میں بندوق تھمادی،اگر انہوں نے استعفے کی وجہ بتادی تو پورا پاکستان دہل جائے گا۔
خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعامرلیاقت نے کہاکہ تحریک انصاف کراچی میں عمران اسماعیل، علی زیدی اور فیصل واوڈا کے الگ الگ گروپ ہیں۔جنہوں نے کراچی کو تباہ کرنا تھا انہوں نے تباہ کردیا، اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ورنہ جو کچھ ہورہا ہے بہت برا ہورہا ہے۔


مشہور خبریں۔
شاندانہ گلزار کا بانی پی ٹی آئی سے اہم مطالبہ
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار نے بانی پی
جولائی
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز ملک بھر میں مزیر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے
?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے
جنوری
جنگ کا آٹھواں سال حیرتوں سے بھرا سال ہے: یمنی سپریم پولیٹیکل چیئرمین
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: الایمان نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے مہدی مشاط نے
مارچ
ترکی کی جارحیت کے خلاف عراقی عوام میں شدید غم و غصہ
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:عراق میں ترکی کے مسلسل فوجی حملوں کے خلاف عراقی عوام
جنوری
ضمنی انتخابات میں دھاندلی کیخلاف ثبوتوں کیساتھ الیکشن کمیشن جائیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا
?️ 27 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
نومبر
بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا
?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 95
اکتوبر
ٹرمپ کے دور میں ہم چینی جاسوس بیلونز کا سراغ نہیں لگا سکے:امریکی کمانڈر
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس یونٹ کے کمانڈر نے تصدیق کی
فروری
غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر جنگ موشے
دسمبر