?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہےکہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مکمل اور تمام معاملات پر صادق و امین قرار نہیں دیا تھا۔
ڈان نیوز کے صحافی عادل شاہزیب نے بتایا کہ ان کی آج صبح جسٹس (ر) ثاقب نثار سے گفتگو ہوئی ہے جس میں سابق چیف جسٹس نے بتایا کہ ان کا وٹس ایپ ہیک ہو چکا ہے جس کا مواد استعمال کر کے جعلی آڈیوز بنانے کا خدشہ ہے۔
ثاقب نثار نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید دعا سلام بھجواتے ہیں لیکن ان کا عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
گفتگو کے دوران جب سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ سے سوال کیا گیا کہ پانامہ کیس میں آپ پر سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف کو نااہل کروانے کے لیے جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید نے دباؤ ڈالا؟ تو انہوں نے جواب دیاکہ فیض حمید کون ہے جو مجھ پر دباؤ ڈالتا؟
انہوں نے کہا کہ میں ابھی سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ ) قمر جاوید باجوہ سے اس دعوے کے بارے میں بات کروں گا، یہ کہتے ہیں کہ میں عمران خان کے لیے عدلیہ میں لابنگ کر رہا ہوں، میں کیوں ان کے لیے لابنگ کروں گا، مجھے اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے۔
سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہےکہ عمران خان کو مکمل اور تمام معاملات پر صادق و امین قرار نہیں دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میرے سامنے زیر سماعت جو مقدمہ تھا، میں نے انہیں اس کیس میں صادق و امین قرار دیا تھا، عمران خان کے باقی معاملات کا مجھے کچھ نہیں پتا تو میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ مکمل طور پر صادق و امین ہیں۔
اپنے فیصلے پر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ میں بھی انسان ہوں، مجھ سے بھی کچھ غلط فیصلے ہوئے ہوں گے، وہ فیصلے جن پر مجھے ندامت ہے یا جو مجھ سے غلط ہوئے، وہ معاملات جب عدالت میں آئیں گے تب دیکھیں گے، لیکن ایک عدالت اللہ کی بھی ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2017 میں سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نااہلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے خلاف ان کی پٹیشن کو خارج کردیا تھا جب کہ جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت نا اہل قرار دے دیا تھا۔
اس وقت کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصلے میں کہا تھا کہ عمران خان پر 2013 کے کاغذاتِ نامزدگی میں نیازی سروسز لمیٹڈ کو ظاہر نہ کرنے کا الزام نہیں لگایا جاسکتا کیونکہ وہ اس کے اسٹیک ہولڈر نہیں تھے اور انہوں نے تمام متعلقہ دستاویزات پیش کیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بنی گالہ کے اثاثے عمران خان نے اپنے خاندان کے لیے خریدے تھے۔


مشہور خبریں۔
اسلام آباد کو وسطی ایشیا سے ملانے کے لیے افغانستان میں استحکام ضروری ہے:پاکستان
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے
فروری
مندر، گردوارے اقلیتوں کی جائیداد ہیں، زمینیں ہتھیانے کیلئے حقائق چھپائے جا رہے ہیں، چیف جسٹس
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق
فروری
کیا امریکہ میں طاقت کے توازن تبدیل ہوں گے؟
?️ 2 نومبر 2025کیا امریکہ میں طاقت کے توازن تبدیل ہوں گے؟ نیویارک شہر کی
نومبر
لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری، 7 افراد شہید
?️ 21 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کل
جون
یوکرین جنگ میں پیوٹن کا اگلا قدم کیا ہوگا؟
?️ 29 جون 2022سچ خبریں: ایک امریکی مصنف اور اٹلانٹک کونسل کے ایک اہم رکن
جون
ایران اور اسرائیل کے درمیان سائبر جنگ پس پردہ جاری ہے: صیہونی اہلکار
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ میر
جون
اسرائیل، بگڑتے ہوئے تعلقات کی اصلی وجہ
?️ 5 جون 2026سچ خبریں: سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ ایران نے صہیونی حکومت کو
جون
ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں
?️ 15 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کی
اپریل