عمران خان کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیے جانے کا امکان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے سلسلے میں آج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کے لیے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا جائے گا، ایس یو وی گاڑیاں، پولیس موبائلیں اور بکتر بند گاڑیاں ہمراہ ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ’اعلیٰ حکام‘ سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹیم تشکیل دی گئی ہے، آدھی رات تک حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ممکنہ طور پر پشاور روڈ اور سری نگر ہائی وے کے ذریعے جوڈیشل کمپلیکس لایا جائے گا۔

پولیس کو جوڈیشل کمپلیکس، ریڈ زون کے اندر اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی سمیت تمام متعلقہ پلان تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں رینجرز اور ایف سی کے دستوں کے ساتھ ان کے اینٹی رائٹس یونٹ کو اسٹینڈ بائی پر رہنے اور ڈیوٹی کے لیے بلائے جانے پر فوری ردعمل کی ہدایت دی گئی ہے۔

اینٹی رائٹ گیئر سے لیس رینجرز کو جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور اس کے آس پاس ایک ’اندرونی حفاظتی دائرے‘ میں اسلام آباد پولیس کی مدد سے تعینات کیا جائے گا۔

اینٹی رائٹ گیئر سے لیس ایف سی کی ٹیمیں پولیس کی مدد سے جوڈیشل کمپلیکس کے ارد گرد سروس روڈز سمیت ’درمیانی حفاظتی دائرے‘ میں تعینات ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اینٹی رائٹس یونٹ اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی کی ٹیموں سمیت پولیس کا ایک دستہ جوڈیشل کمپلیکس کی طرف جانے والی سڑکوں پر تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فیض آباد، زیرو پوائنٹ، پشاور موڑ اور گولڑ موڑ جیسے اہم مقامات پر بھی نیم فوجی دستوں اور پولیس کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ زون کو جزوی طور پر سیل کر دیا جائے گا جس میں صرف مخصوص افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی۔

مشہور خبریں۔

حکومتی اتحاد میں اختلافات‘ پیپلزپارٹی کا اظہار ناراضگی

?️ 4 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکمران اتحاد کی دو سب سے بڑی شراکت دار مسلم

سعودی عرب میں ایک بار پھر بن سلمان کے مخالفین کی شامت

?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عہدیداروں نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ انہوں نے

سعد رضوی کی انتخابات میں ٹی ایل پی کو ووٹ دینے کی اپیل

?️ 22 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں)تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی

کیا ویگنر کا سربراہ ابھی زندہ ہے ؟

?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:روسی ویب سائٹ ریڈوفکا نے لکھا کہ ممکن ہے کہ کمانڈر

جرمن چانسلر کی مقبولیت میں تیزی سے کمی، وجہ؟

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: جرمنی میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے سے ظاہر

صیہونی رہنماؤں کے درمیان شدید اختلافات کا انکشاف

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے مسلسل بے

فلسطین میں سعودی عرب نے سفیر کیوں بھیجا؟

?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ روز علاقائی میڈیا نے فلسطین میں سعودی عرب کے پہلے

شاہ محمود قریشی کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے