?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے معاشی چیلنجز کے پیش نظر پنجاب کی 400 ارب روپے کی ہیلتھ انشورنس اسکیم کو بلاک کر دیا جس سے صوبے کی پوری آبادی بشمول امیر اور غریب متاثر ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کا نفاذ کے نام سے یہ منصوبہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے حالیہ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا تاہم قرض دہندگان اور عطیہ دہندگان کی مخالفت پر وزارت منصوبہ بندی بالخصوص سیکرٹری پلاننگ ظفر علی شاہ کی جانب سے اس کی منظوری نہیں دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 400 ارب روپے کی ہیلتھ انشورنس سکیم بلاک کرنے کی خبروں پر سخت ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ تویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے دور میں پنجاب ہیلتھ کارڈ آبادی کے لیے نعمت تھا۔
نجی شعبہ صحت بھی دیہی علاقوں میں اسپتال قائم کرنے کےعمل میں تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ عوامی سہولت ختم کرنا ان دو کرپٹ خاندانوں کی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی ہے۔
خیال رہے کہ صحت کارڈ عمران خان کے دور حکومت کا وہ منصوبہ تھا جس کو عوام میں بےپناہ مقبولیت ملی۔ صحت کارڈ پلس کے تحت جنوری 2022 سے30 نومبر2022 تک 10 لاکھ 58 ہزار797 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات یقینی بنائی گئی جن پر 25 ارب 83 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوارپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران 73 کڈنی ٹرانسپلانٹ اور 49 لیور ٹرانسپلانٹ کئے گئے ہیں جن پر بالترتیب 10 کروڑ 20 لاکھ روپے اور19 کروڑ90 لاکھ روپے لاگت آئی ہے ، 47 ہزار 679 کارڈیالوجی ، ایک لاکھ46 ہزار840 جنرل سرجری، ایک لاکھ 24 ہزار328 گائنی، ایک لاکھ42 ہزار615 میڈیکل، 16 ہزار340 نیورو سرجری،52 ہزار 481 آرتھو پیڈک،37 ہزار384 انکالوجی ، 42 ہزار914 یورالوجی،3 ہزار388 کارڈیک سرجری ، ایک لاکھ 71 ہزار195 ڈائیلاسز،48 ہزار386 تھروٹ اور55 ہزار 229 اپتھمالوجی کے مریضوں کے ایڈمشن کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے 96 لاکھ سے زائد خاندان صحت کارڈ کے تحت رجسٹرڈ ہیں جوسالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، صحت کارڈ منصوبے کو قانونی تحفظ دینے کیلئے خیبرپختونخوا یونیورسل ہیلتھ کوریج ایکٹ2022 منظور کرایا گیا۔


مشہور خبریں۔
ہم جلد ہی قدس میں افطار کریں گے؛ایک مہم
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے محافظ اور فلسطینی کارکنوں نے کئی دنوں سے
مارچ
پوپ فرانسس کے بحرینی ولی عہد سے مطالبات
?️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:بحرین کی نیشنل اسلامک یونین الوفاق نے پوپ فرانسس اور اس
نومبر
نواز شریف جتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے؛ خواجہ آصف
?️ 18 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے
ستمبر
دہشت گردوں کوکوئی ڈھیل دی جائے گی نہ مذاکرات ہوں گے.راناثنااللہ
?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا
مارچ
شمالی کوریا کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بارے میں اہم بیان
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے بدھ کی سہ پہر کوکہا
جون
بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، حریت کانفرنس نے تشویش کا اظہار کردیا
?️ 10 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر کی وجہ
مئی
روس پر دوہری پابندیاں اور اسرائیل کو کھلی چھوٹ؛مغربی ممالک کا دوغلہ پن
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایسا لگتا ہے کہ مغربی میڈیا کا آکٹوپس جس نے یورپی
مارچ
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
اپریل