عمران خان کا عالمی تنظیموں سے یٰسین ملک کی جان بچانے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کو تہاڑ جیل میں تشدد کا نشانہ بناکر بھوک ہڑتال پر مجبور کر نے پر پی ٹی آئی  کے چیئرمین عمران خان نے نریندر مودی کی حکومت کی مذمت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ ’فاشسٹ مودی سرکار کی جانب سےتہاڑ جیل میں کشمیری رہنما یسٰین ملک کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنانے اور انہیں بھوک ہڑتال پرمجبور کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’یٰسین ملک کی زندگی انتہائی خطرے میں ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل (یو این ایس جی)، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (یو این ایچ سی ایچ آر) اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے التماس ہے کہ بھارت کے خلاف اقدام کریں اور یسٰین ملک کی جان بچائیں‘۔

دریں اثنا پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافے سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ’لٹیروں‘ کی جانب سے ناروا رویے کے سبب عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے کیونکہ وہ لوگوں کی مشکلات کم کرنے سے زیادہ اپنے اقتدار کے تحفظ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے پر حکومت پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مسلط شدہ حکومت نے 3.50 روپے فی یونٹ اضافہ کیا ہے، اس اضافے کی وجہ صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کے امپورٹڈ ایندھن پر چلنے والے پاور پلانٹس ہیں جو مہنگی ترین بجلی بنا رہے ہیں، پوری قوم مسلم لیگ (ن) کی اس غلطی کی قیمت ادا کر رہی ہے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمران اسمٰعیل نے بھی اس حوالے سے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ شرمناک عمل ہے، عوام بارشوں کی تباہ کاریوں سے پریشان تھی کہ خاموشی سے واردات کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی اور مہنگے منصوبوں سے ملک کو دیوالیہ کرنے کے بعد یہ ٹبر ملک سے فرار ہوجائیں گے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مسئلہ فلسطین کو تباہ کرنا امریکہ اور مغرب کی سازش ہے: فیصل مقداد

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:  شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے آج سہ پہر

62 صهیونیست فوجیوں کی غزہ میں ہلاکت

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار ہارٹز نے تصدیق کی ہے کہ موجودہ میلادی سال کے

ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں مظاہرین پر شیلنگ کی مذمت، سندھ بھر میں دھرنوں کا اعلان

?️ 31 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کراچی کی

امریکی عدالتکی جانب سے  نے ٹرمپ کے اختیارات محدود 

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بڑی

مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کی مقبولیت ختم

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ الاقصیٰ طوفانی آپریشن

اسپین: چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل

ٹویٹر کی جانب سے  اکاؤنٹ ویریفکیشن سروس بحال کرنے کا اعلان

?️ 21 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اکاؤنٹ

اسرائیل کے جنگی رجحانات کی تسکین کے لیے نئی امریکی قرارداد

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:الجزائر کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی سے متعلق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے