?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کے لیے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا۔
عمران خان نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حلف کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات ارسال کرتے ہوئے صدر مملکت سے مطالبہ کیا ہے کہ بطور سپریم کمانڈر، سابق آرمی چیف کے خلاف فوری تحقیقات کی جائیں۔
انہوں نے لکھا کہ گزشتہ چند روز کے دوران عوامی سطح پر نہایت ہوش رُبا انکشافات ہوئے ہیں، منظر عام پر آنے والی معلومات سے واضح ہوتا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ اپنے حلف کی صریح خلاف ورزی کے مرتکب ہو ئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے لکھا کہ جنرل (ر) باجوہ نے جاوید چوہدری کے روبرو اعتراف کیا کہ ’ہم عمران خان کو ملک کے لیے خطرہ سمجھتے تھے‘، جنرل باجوہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ’ہمارے خیال میں اگر عمران خان اقتدار میں رہے تو ملک کو نقصان ہوگا‘۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے ’ہم‘ کے لفظ کا استعمال تحقیق طلب ہے، تحقیق کی جائے کہ جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے استعمال کیے گئے اس ’ہم‘ سے کیا مراد ہے۔
انہوں نے لکھا کہ جنرل (ر) باجوہ کو یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ منتخب وزیراعظم کے اقتدار میں رہنے کے باعث ملک کے لیے خطرناک ہونے کا فیصلہ کریں، یہ فیصلہ صرف اور صرف عوام کا ہے کہ وہ کسے وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے لکھا کہ جنرل (ر) باجوہ کا اس ضمن میں خود کو فیصلہ ساز بنانا آئین کے آرٹیکل 244 اور تیسرے شیڈول میں دیے گئے حلف کی صریح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ جنرل (ر) باجوہ نے اپنی گفتگو میں نیب کو کنٹرول کرنے کا دعوی بھی کیا، اس دعوے کی حقیقت سے قطع نظر جنرل (ر) باجوہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے شوکت ترین کے خلاف نیب کا مقدمہ ختم کروایا، ان کا یہ دعویٰ بھی حلف کی صریح خلاف ورزی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آئین کے تحت افواج پاکستان بذات خود وزارتِ دفاع کے ماتحت ایک ڈپارٹمنٹ ہے، آئینی نظم کے تحت سویلین حکام یا خود مختار ادارے فوج کے ماتحت نہیں۔
انہوں نے لکھا کہ جنرل (ر) باجوہ نے ایک اور صحافی آفتاب اقبال سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ ان کے پاس وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اپنی گفتگو کی ریکارڈنگز موجود ہیں، صحافی آفتاب اقبال نے یہ تمام تفصیلات اپنے وی لاگ کے ذریعے قوم کے سامنے رکھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے وزیر اعظم سے کی جانے والی گفتگو کی ریکارڈنگز آرمی چیف کے حلف اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، اس سوال کا جواب اہم ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کیوں اور کس حیثیت و اختیار سے خفیہ بات چیت ریکارڈ کیا کرتے تھے۔
صدر عارف علوی کو لکھے گئے خط میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ روس، یوکرین جنگ پر حکومت کی غیر جانبدارانہ پالیسی کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے جنرل (ر) باجوہ نے اپنے حلف کے تقاضوں کو پامال کیا۔
عمران خان نے کہا کہ ’جنرل باجوہ نے 2 اپریل 2022 کو اسلام آباد سیکیورٹی کانفرنس میں روس۔یوکرین جنگ پر حکومتِ پاکستان کی پالیسی سے یکسر متضاد موقف اپنایا‘۔
انہوں نے واضح کیا کہ ’میں نشاندہی کر دوں کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان کی پالیسی کو وزارت خارجہ اور متعلقہ ماہرین سمیت تمام فریقین کے مابین مکمل اتفاق رائے سے مرتب کیا گیا تھا‘۔
خط کے اختتام پر عمران خان نے لکھا کہ آئین کا چیپٹر دوم اور خاص طور پر آرٹیکل 243، 244 افواج پاکستان کے دائرہ اختیار کی وضاحت کرتے ہیں، صدر مملکت اور افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر ہونے کے ناطے آپ کی آئینی ذمہ داری ہے کہ آپ معاملے کا فوری نوٹس لیں اور انکوائری کریں۔
انہوں نے استدعا کی ہے کہ ’تحقیقات کے ذریعے تعین کیا جائے کہ آیا آئین کے تحت آرمی چیف کے حلف کی ایسی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں‘۔


مشہور خبریں۔
پورے عراق میں ترکی کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:عراق کے شمال میں واقع صوبہ دہوک کے علاقے زخو کے
جولائی
لڑکوں کی لڑکیوں سے حد سے زیادہ توقعات بھی تعلقات ٹوٹنے کا ایک سبب ہیں، احسن خان
?️ 8 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ ان
جولائی
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی برسی پر حماس کا بیان
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے سابق سیاسی دفتر کے سربراہ
جولائی
مون سون؛ سندھ میں بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ
?️ 19 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے مون سون بارشوں میں ممکنہ حادثات
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کا مرحلہ وار شیڈول
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کی راہنمائی کے
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، خان یونس میں 2 فلسطینی شہید
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی
نومبر
ٹرمپ نے نیشنل گارڈ کے 400 فوجیوں کو الینوائے بھیجنے کا حکم دیا
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: الینوائے کے گورنر نے اعلان کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے
اکتوبر
اسلامی امت کے مقابلہ میں ایران کا مؤقف
?️ 4 جون 2021سچ خبریں:یمنی انصاراللہ کے رہنما نے یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ
جون