عمران خان نے محکمہ جنگلات کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چترال میں جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہو جانے والے محکمے جنگلات کے ملازم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سرسبز پاکستان کے لیے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 19 اگست کو محکمہ جنگلات کا ایک اور ہیرو جنگلات میں لگی آگ بھجاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جمشید اقبال نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں جو سرسبز پاکستان کے جنگلات کی حفاظت کر رہے ہیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے لوئر چترال کے ایک جنگل میں آگ بجھانے کی کوشش میں محکمہ جنگلات کے اہلکار جمشید اقبال کی شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جمشید اقبال نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اپنی جان دے کر فرض شناسی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور ان کی فرض شناسی سب کے لئے قابل تقلید ہے۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ جمشید اقبال ہمارے ہیرو ہیں جس نے ایک اہم قومی کاز کے لئے اپنی جان دے دی۔ وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے شہر چترال میں واقع جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران ایک اہل کار پاؤں پھسلنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔چترال کے چمرکن کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مصروف محکمہ جنگلات کے اہل کار جمشید اقبال درختوں کو آگ سے بچاتے بچاتے خود زندگی کی بازی ہار گئے۔ محکمہ جنگلات کے اہل کار جمشید اقبال لوئر چترال کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں دیگر ساتھوں کے ساتھ موجود تھے، کہ اچانک پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے اونچائی سے گرگئے۔جمشید کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا، اور قریبی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب: اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار

?️ 30 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہترین قدم اٹھاتے ہوئے

سعودی عرب کی اپنے ہی کرائے کے فوجیوں پر بمباری

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:یمنی انقلابیوں کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد سعودی اتحاد سے

سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی امور کی انجام دہی سے روکنے کا حکم معطل

?️ 29 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس

بحرینیوں کااسرائیلی وزیر خارجہ کے دورے کے خلاف احتجاج

?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:  بحرینی اپوزیشن میڈیا کی طرف سے بحرینیوں نے ایک بار پھر

جاپان میں امریکی فوجی اہلکار چوری کے الزام میں گرفتار 

?️ 17 مئی 2026سچ خبریں:جاپان کے شہر ساسبو میں تعینات امریکی بحریہ کے ایک فوجی

عراق میں امریکہ کی غلطیوں نے یوکرین کی جنگ پر کیسے سایہ ڈالا ہے؟

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:چند ماہ قبل سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی عراق

اردن کے عقبہ ایئرپورٹ پر سیکڑوں صیہونی سرگرداں، فرار کی لہر میں تیزی

?️ 30 مارچ 2026سچ خبریں:ایرانی حملوں کے خوف کے باعث صیہونیوں کے انخلا میں اضافہ،

فیسبک کا نام تبدیل ہونے کا امکان

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے فیس بک کا نام تبدیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے