?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سب مظالم معاف کرنے کی حامی بھرلی ہے، ہم مذاکرات کو 31 جنوری 2025ءکو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کو زرمبادلہ وطن نہ بھیجنے کی کال جاری رہے گی۔
ہم نے پیغام دیا ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے وہ آئینی قانونی اور عدالتی طریقے سے رہا ہوں۔عمر ایوب ڈیڈ لائن سے متعلق حکومت کو باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے۔ اب دو تاریخ کو حکومت سے مذاکرات ہوں گے اور تمام مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات دو ہیں۔اول یہ کہ نو مئی اور 26 نومبر کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائے جائیں۔9 مئی میں دوسری سائیڈ ذمہ دار ہے ایک کمیشن بنے جو سینئر موسٹ ججز پر بنے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں جو لوگوں کو اکسا رہے تھے ان کا تعین ہوسکے۔ 26 نومبر پر ہمارا موقف ہے کہ گولی چلی، 13 شہید ہیں، 64 زخمی ہیں یہ پاکستان کی جمہوریت پر حملہ ہے ہم 26 نومبر پر بھی جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔اس کے علاوہ مختلف جیلوں میں ہمارے لوگ قید ہیں انہیں رہا کیا جائے ان کی رہائی ہمارا ایجنڈا ہے اور آخر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی عمل میں لائی جائے ان کی رہائی کسی ڈیل پر نہیں عدالتوں سے ہوگی۔
پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی تھی لیکن ایک اور مقدمے میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ، ، عمران خان نے تمام مظالم کو معاف کرنے کی ہامی بھری ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے فسطائیت کا سامنا کرنے والے تمام پارلیمنٹرین اور کارکنوں کو اپنا فخر کہا ہے اور کرم ایجنسی کے معاملے کو فوری حل کرنے کا کہا ہے۔ 1971ءکے بعد کسی پارٹی کے حقوق چھینے گئے۔ سول رائٹس اور ہیومن رائٹس کو معطل کیا گیا، الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا اس لئے یہ کال جاری رہے گی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان بھارت کے ساتھ دہشت گردی کیخلاف تاریخی شراکت داری کیلئے تیار ہے، بلاول بھٹو
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ
جولائی
پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اعلان کیا
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی یوم قدس کے موقع پر دفتر خارجہ کے
مئی
جام کمال نے استعفی دے کر پارٹی بچا لی
?️ 25 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے
اکتوبر
ہر صیہونی قیدی کی رہائی پر 5 ملین ڈالر انعام؛نتین یاہو کی پیشکش
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو نے حماس کی قید میں
نومبر
ان شاء اللہ ٹرافی گھر آئے گی، وزیر اعظم آفس کی جانب سے ٹویٹ
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم آفس کی
نومبر
تل ابیب اور ماسکو کے درمیان پروازیں معطل
?️ 26 جون 2026سچ خبریں:صہیونی فضائی کمپنی العال نے تل ابیب اور ماسکو کے درمیان
جون
پی آئی اے کا سعودی عرب کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
?️ 27 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کے لئے قومی ایئرلائن(پی
نومبر
غزہ جنگ کے بارے میں شکوک و شبہات
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوسرے مہینے
دسمبر