عمران خان نے ابھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، بیرسٹر علی ظفر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو خط لکھیں گے ابھی لکھا نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی جانب سے خط لکھے جانے کی تصدیق سے متعلق سوال پر بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ ’بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے ابھی لکھا نہیں ہے، انہوں نے کہا ہے آئی ایم ایف کا پروگرام جاری رہنا چاہیے‘۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، جمہوریت کیلئے جس جس فورم پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے وہ اٹھائیں گے۔

اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف ہم کچھ بھی نہیں کرے گے، ریاست، جمہوریت اور قانون کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے ریاست کو نقصان پہنچے گا، پی ٹی آئی نے ہی پناہ گاہیں بنائی، صحت کارڈ بنائے اور انوسٹمنٹ لے کر آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کوئی بھی قدم نہ پاکستان کے خلاف اور نہ عوام کے خلاف ہو گا، ہم جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسی آزادی کے لیے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم میدان چھوڑ کر نہیں جائیں گے، ہم آج آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے، ہم ہر حال میں پاکستان میں قانون کی بالادستی اور رول آف لاء چاہتے ہیں، جو خط ہم آئی ایم ایف کو لکھیں گے وہ ملکی مفاد میں ہو گا‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز (22 فروری کو ) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا تھا کہ عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھا جائے گا، جس میں کہا جائےگا کہ جتنے حلقوں میں دھاندلی ہوئی وہاں آڈٹ کرایا جائے۔

آج پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے جب عمران خان کے ممکنہ خط سے متعلق آئی ایم ایف میں کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ جولی کوزیک سے سوال کیا تو انہوں نے کہا تھا کہ ’میں ملک میں جاری سیاسی پیش رفت پر تبصرہ نہیں کروں گی، اس لیے میرے پاس اس حوالے سے کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔‘

آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے تمام شہریوں کی خوشحالی یقینی بنانے اور ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب کی سڑکوں پر چلتے ہوئے ڈر لگتا ہے:صیہونی کمانڈر

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ پہلے ہمیں

اگر عمران خان کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو پاکستان اور اداروں کو تباہ کردے گا

?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو دوبارہ

یوکرین کی جنگ کے دوران برطانیہ کی سعودی عرب سے درخواست

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:  یوکرین کے تنازع پر روس کے خلاف مغربی پابندیوں نے

طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا انتظام متحدہ عرب امارات کے حوالے کیا

?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں:   باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے وِدرز نے اطلاع دی

اسرائیلی فوج: غزہ میں جنگی اہداف کا حصول ناممکن

?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ حکومت

اردن کا اسرائیل کو انتباہ

?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی حکومت سے مقبوضہ

صہیونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد آل خلیفہ کے لیے اصل چیلنج

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:بحرین کی آمر آل خلیفہ حکومت کو صیہونیوں کے ساتھ تعلقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے