?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس عوام کی طاقت ہے، عوام کی طاقت کے آگے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا،عمران خان سے مذاکرات کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے ، لاٹھی گولی سے ملک نہیں چلے گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارشل لاءکے مشورے دینے والے پرویز مشرف والی قسط کو ایک دفعہ پڑھ لیں۔
پی ٹی آئی سے گزارش ہے کہ ابھی وہ پرجوش نہ ہوں۔سب کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ملک کی خاطر سب مل بیٹھ کر معاملات کو حل کریںکیونکہ جو ہوگیا سو ہوگیا اب آگے بڑھنا چاہئے ۔کشیدگی کو کم کیا جائے اورحالات کو نارمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔پاکستان کے سارے مسائل کا حل اس وقت صرف اور صرف مذاکرات ہیں ۔
حکومت بھی سنجیدگی کا مظاہرے اور مارشل لاءیا ایمرجنسی لگانے کی باتیں نہ کی جائیں۔
بانی پی پی آئی عمران خان پر قائم مقدمات کی وجہ سے پوری دنیا میں ہمارا مذاق اڑایا جارہا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوھری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کر دی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست خارج کی تھی ۔
لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے 2 روز قبل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فواد چودھری کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں 36 مقدمات درج ہیں جن میں پیشی کیلئے انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست دائر کی تھی جس میں مو¿قف اپنایا گیا تھا کہ فواد چوہدری کے خلاف پنجاب بھر میں 36 مقدمات درج ہیں، اس میں استدعا کی گئی کہ عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔


مشہور خبریں۔
آصف زرداری دوسری بار صدر مملکت منتخب
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکمران اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری
مارچ
کائنات کی دریافت کے لئے دنیا کی طاقتور دوربین تیار کر لی گئی
?️ 14 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) کائنات سے متعلق پوری دنیا میں تحقیقات جاری ہیں
دسمبر
جنوبی مغربی کنارے میں صیہونی مخالف آپریشن
?️ 7 جون 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسے
جون
اسرائیلی فوج کی حیرت انگیز مشق کی وجہ ؟
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: اتوار کو صیہونی حکومت کی فوج نے ایک حیرت انگیز فوجی
اگست
امریکہ اور اسرائیل کا الجولانی کے ساتھ مل کر شام کے خلاف خطرناک منصوبہ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی کارکن نے امریکہ اور اسرائیل کے خطرناک
فروری
ٹی بلز پر منافع میں مزید کمی، حکومت نے 12 کھرب روپے اکٹھے کرلیے
?️ 28 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بدھ کو ہونے والی نیلامی میں
نومبر
یونان کشتی حادثہ: پاکستان کو 82 افراد کی لاشیں موصول ہوچکیں، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، رانا ثنا اللہ
?️ 23 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے یونان میں
جون
اسرائیل ایران اور عرب ممالک کے درمیان بہتر تعلقات نہیں چاہتا: لاوروف
?️ 5 جون 2026سچ خبریں: سرگئی لاوروف، وزیر امور خارجہ روسیہ، نے کہا کہ اسرائیل ایران
جون