?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ 2 برس میں عام انتخابات سے قبل قومی احتساب بیورو(نیب) کے کرپشن کیسز کے فیصلے ہوجائیں گے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ جیسی نالائق اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے مجھے یقین ہوتا جارہا ہے کہ عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کرے گا کیوں کہ آپ میں دیوار میں پیچھے دیکھنے کی صلاحیت نہیں.
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بالآخر مفاہمت کی جانب بڑھنا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) جو بہت چیختے چلاتے تھے اب اپنی اصل جگہ پر آگئے ہیں اور انہیں سمجھ آگئی ہے شیخ رشید نے کہا کہ میں انہیں مفت میں مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سیاست میں خطے کی نئی سیاست شامل ہونے والی جو آپ کی سوچ سے بڑی سیاست ہوگی اور وہ عمران خان کرے گا.
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ چوں چوں کا مربہ ہیں، آپ کو سمجھ ہیں نہیں، صرف میڈیا میڈیا کرتے ہیں یہ 40 کیمرے آپ کے شکرگزار ہیں اگر آپ بھی نہ بولیں تو انہیں ڈرامیں خریدنے پڑیں گے اور کامیڈی اس وقت ڈراموں میں سب سے مہنگی ہے انہوں نے اپوزیشن کو کہا کہ پہلے اپنا گھر ٹھیک کرو، ملک آپ نے خاک ٹھیک کرنا ہے، دونوں پارٹیوں کے گھروں میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی جاری ہے.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ (لندن) کے سربراہ الطاف حسین کو ملک میں واپس نہیں لا سکتا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام خارج کرنے کے لیے مقررہ وقت میں درخواست ہی نہیں دی. انہوں نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ شہباز شریف راستہ بنا رہے ہیں کہ انتخابات کے دنوں میں نواز شریف کو سیدھا جیل نہ جانا پڑے، وہ وہی حکمت عملی اختیار کررہے ہیں جو انہوں نے سعودی عرب سے نواز شریف کو لانے کے لیے اختیار کی تھی وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان پر وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کے عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے.
انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے اور افغان قوم کے فیصلے افغانستان کے فیصلے وہ جو فیصلہ کریں وہ ہمارے لیے قابل قبول ہیں انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے کھولے گئے 680 سینٹرز میں 2 لاکھ درخواستیں آئی ہیں، ابھی ہماری اتنی گنجائش نہیں، ابھی ایک لاکھ سرٹیفکیٹس کی تصدیق کی جاسکتی ہے، کچھ روز بعد گنجائش میں اضافہ کردیاجائے گا.
شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت محکموں بشمول وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) پاسپورٹ، ویزا سیکشن، امیگریشن میں جھاڑو پھیر کر انہیں کرپشن سے پاک کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 110 وارڈز بنا کر الیکشن کمیشن کو بھیج رہے ہیں جو ان کا فیصلہ کرے گا.


مشہور خبریں۔
پاکستان نے 2024 میں ریکارڈ 21.7 ٹیراواٹ گھنٹے جوہری توانائی پیدا کی
?️ 25 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے 2024 میں ریکارڈ 21.7 ٹیراواٹ گھنٹے
ستمبر
آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت
?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی
مئی
ٹرمپ کی واپسی کے بعد مغربی کنارے میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں ؟
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کو صیہونیوں کے قبضے اور زیر تسلط زمینوں
نومبر
یمن میں سعودی اور اماراتی اثر و رسوخ کی خفیہ جنگ پر وارننگ
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:انسانی حقوق کے یمنی کے ماہر نبیل الحدا نے خبردار کیا
دسمبر
سعودی حکام کی تارکین وطن مزدوروں کی روزی روٹی بند کرنے کی پالیسی
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صنعا ریاض کے عزائم سے پوری طرح واقف ہے اور جانتا
مارچ
ایران کے خلاف جنگ امریکی طاقت نہیں بلکہ زوال کی علامت: نیویارک یونیورسٹی کے پروفیسر
?️ 18 مارچ 2026نیویارک یونیورسٹی کے ایک ممتاز پروفیسر نے ایران کے خلاف جنگی منصوبے
مارچ
بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی شروع کر دی
?️ 11 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع
نومبر
ہزاروں برطانویوں کا فوری پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ
?️ 7 نومبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت میں ہزاروں شہری سڑکوں پر آئے اور فوری
نومبر