?️
کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ پی ٹی آئی کو کسی سے خطرہ نہیں وہ خود اپنی دشمن ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ نے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعلی اور وزیر داخلہ نے علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے لیے سندھ بھر میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ حکومت سندھ نے قانون کے تحت 11 شاہراہوں پر چنگ چی رکشہ پر پابندی لگائی تھی۔ انتظامی معاملات چلانا سندھ حکومت کی ذمے داری ہے۔ اور چنگ چی رکشوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل سامنے آ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے 93 ہزار 118 اساتذہ کو بھرتی کیا ہے۔ اور بھرتی کا عمل شفاف تھا۔ ایک بھی بھرتی سفارش پر نہیں ہوئی۔ لاکھوں روزگار دینے والوں نے صرف نعرے لگائے لیکن پیپلز پارٹی نے عمل کیا۔ 93 ہزار خاندانوں کو روزگار بھی ملا ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فلسطینی کمانڈر کی گرفتاری میں ناکام
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:الشفا ہسپتال پر حملے کے دوران اسرائیلی فوج کی مبینہ تصاویر
مارچ
ایک وفد گیا، دوسرا وفد آیا، یمن مذاکرات کا کیا ہوا؟
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:جمعرات کو یمن کے بحران کے حل اور سعودی امریکی اتحاد
اگست
غزہ میں لاکھوں افراد بھوک کا شکار
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:UNRWA نے کہا کہ غزہ میں لاکھوں لوگ بھوک سے مر
فروری
فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے سخت نتائج ہوں گے
?️ 20 اپریل 2021سندھ(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کانے فرانسیسی سفیر کے خلاف اسمبلی
اپریل
یمنی حکومت کی مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کی مذمت
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صنعا میں یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے مسجد الاقصی پر
مارچ
صہیونیوں کی کوششیں عالمی حلقوں کی زد میں
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: Yedioth Aharonot اخبار کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے دنیا
ستمبر
اپوزیشن کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل چکی ہے:فواد چوہدری
?️ 6 مارچ 2022(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےاپنے ایک پیغام میں کہا ہے
مارچ
موبائل سروس کھولنے کا کہہ دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا، چیف الیکشن کمشنر
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے
فروری