?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے گواہ کابینہ ڈویژن کے سیکشن افسر بن یامین کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ خان ارجمند نے کی، گواہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وصول کیے گئے تحائف کی تفصیلات اور توشہ خانہ تحائف کی رجسٹریشن کا رجسٹر عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، بشریٰ بی بی بھی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں کابینہ ڈویژن کے سیکشن افسر بن یامین کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ پر ابتدائی جرح کی۔
عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ 12 ستمبر 2024 کو توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اےکی 3 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔
نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔
قبل ازیں، عدالت نے توشہ خانہ 2 ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔
نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔
اڈیالہ جیل کی عدالت ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کیس سے بریت کی درخواستیں بھی مسترد کر چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب میں عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی
?️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ
اپریل
مغربی کنارے سے صیہونیوں کو کیا ملنے والا ہے؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے بدھ کی
نومبر
شام میں قتل؛ جولانی اور عرب و مغربی حامی بے نقاب
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، جسے ہر کوئی دہشت گرد گروہ تحریر
مارچ
لاہور میں ہزاروں پاکستانی فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: اسی دوران جب غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری
نومبر
بین الاقوامی اداروں کی غزہ میں جنگ بند کرنے کی درخواست
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ سے متعلقہ تنظیموں نے غزہ کی پٹی میں
نومبر
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
?️ 22 ستمبر 2021مردان (سچ خبریں) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے
ستمبر
نومولود بچے بھی خطرناک بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کا شکار ہونے لگے
?️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کافی تشویشناک ہے جس
اگست
بولڈ لباس کی تصاویر قریبی دوست نے لیک کیں، ماریہ واسطی
?️ 1 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان ماریہ
فروری