?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور آئندہ انتخابات کے لیے تیاری کریں گے، جب آپ فوج کو اس طرح چوک و چوراہے، دھوبی گھاٹ اور موچی دروازے پر ڈسکس کریں گے تو یاد رکھنا سیاست میں بھی آپ کے ساتھ دھوبی گھاٹ والا سلوک ہوگا۔
انہوں نے یہ بات گزشتہ روز فیصل آباد کے علاقے دھوبی گھاٹ میں ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے تناظر میں کہی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل فیصل آباد میں مریم نواز کی تقریر سے اگر عمران خان کا نام نکال دیا جائے تو اس میں کیا تھا؟ وہ عمران خان کی الٹی گردان پڑھ رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہہ رہی تھیں کہ نواز شریف خون کے آنسو رو رہے ہیں، پیر کو صبح وزارت کھلتی ہے تو میں اجازت دے دیتا ہوں، وہ مگر مچھ کے آنسو رہ روہے ہیں، وہ جس طرح منصوبہ بندی سے لندن گئے وہاں انہیں خون کے آنسو رونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں عمران خان کی حکومت کو سوا 3 سال ہوگئے ہیں، آپ (مریم نواز) اب کوئی سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کر کے، جوڈو کراٹے کر کے اپنی سیاسی قبر کھودیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے حکومت کو 4 سال مکمل ہوجائیں گے اور پانچواں سال الیکشن کا ہوگا، ہر آدمی اپنے حلقے میں ہوتاہے، اللہ کا شکر ہے ہم نے اپنے حلقے کے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ سب مکمل ہونے والے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہ رہا ہوں کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، گزشتہ دسمبر میں آپ نے کہا تھا کہ عمران خان جارہے ہیں، کہیں نہیں جارہے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور آئندہ انتخابات کے لیے تیاری کریں گے جس کا فیصلہ قوم کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی ہے، ساری دنیا میں تیل اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں جس طرح بڑھی ہیں اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیں، پوری کوشش کریں گے کہ اس پر قابو پایا جائے۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیلی فوج میں بڑا خلاء
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت کے دردناک ردعمل کے سائے میں حزب اللہ اور
جنوری
ونزوئلا پر امریکی فوجی حملے پر ردعمل؛ روسیوں نے کیا پوزیشن لی؟
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: ونزوئلا پر آج کے امریکی فوجی حملے نے مختلف ردعمل
چین مشرق وسطیٰ میں ہماری جگہ لینا چاہتا ہے: امریکہ
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:دہشت گرد تنظیم سینٹ کام کی فضائیہ کے کمانڈر نے مغربی
اکتوبر
روسی صدر پیوٹن جلد پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں
?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن
جون
السیسی کی نیتن یاہو سے ملاقات کی مخالفت
?️ 13 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک مطلع ذرائع کے مطابق، صدر مصر عبدالفتاح السیسی موجودہ حالات
دسمبر
غزہ کی صورتحال غیرانسانی، ناقابلِ دفاع ہے برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم
?️ 27 ستمبر 2025برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لَمی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر
بجلی کی قیمت میں بھی اضافے کا امکان
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول مہنگا کرنے کے
فروری
مغربی ممالک نے سلامتی کونسل میں ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: منگل کی صبح مغربی ممالک نے ایک بار پھر اقوام
اکتوبر