?️
راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمہ میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر آئندہ سماعت پر ملزمہ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
علیمہ خان پر آج کی سماعت میں تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں فرد جرم عائد کی جانا تھی ۔ فیصل ملک اور حسنین سنبل نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کی ۔
پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے اعتراض اٹھایا کہ فیصل ملک اور حسنین سنبل ملزمہ علیمہ خان کے وکیل ہیں نہ ان کے وکالت نامے ریکارڈ پر ہیں ۔ لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ کی سیکشن بائیس کے تحت وکالت نامے کے بغیر کوئی وکالت نہیں کرسکتا ۔ یہ بوگس درخواست دائر کی گئی ۔
عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر کا استدلال مانتے ہوئے علیمہ خان کی حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ملزمہ پر 11 اکتوبر کو آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
ترکی کے معاشی بحران کی 9 وجوہات
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:ان دنوں ترکی کی معیشت کے ساتھ ساتھ ترکی کی مالیاتی
مئی
شام کی سعودی عرب میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تیاری
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغغ نے اس ملک کی خارجہ کے ایک ٹیکنیکل
مئی
نیتن یاہو فلسطینیوں کا خون بہا کر خود کو بچانا چاہتا ہے: فلسطینی وزارت خارجہ
?️ 13 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطینی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شب ایک بیان میں
جون
امریکی رکن کانگریس نے فلسطین پر جاری حملوں کو دہشت گردی قرار دے دیا
?️ 13 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ میں کانگریس کی مسلمان رکن خاتون الہان عمر
مئی
انسان دشمن کون ہے امریکہ یا حماس؟ حماس نے ثابت کر دیا
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے جمعہ کی شام اعلان کیا
اکتوبر
اقراء عزیز نے اداکاری کا آغاز کب کیا؟
?️ 13 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے
جولائی
نیب نے شہباز شریف کے خلاف درخواست کی ہے
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
غزہ کی صورتحال ہر ایک کے لیے باعثِ شرم ہے؛ کوئی محفوظ جگہ نہیں
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتھونی گوٹیرس نے اقوام متحدہ
جولائی