علیمہ خان کی فرد جرم کی کارروائی چیلنج کرنے کی درخواست خارج

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) علیمہ خان نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت میں فرد جرم کی کارروائی چیلنج کرنے کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے فریقین کا مؤقف سن کر خارج کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ پیش ہوئیں اور مؤقف اپنایا کہ فرد جرم ملزمہ کی موجودگی میں عائد نہیں کی گئی۔ وکیل فیصل ملک نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے مطابق فرد جرم کے وقت ملزم کا موجود ہونا ضروری ہے، قانون کے مطابق فرد جرم پر ملزم کے دستخط ہونا لازمی ہے، ملزمہ اور وکلاء صفائی کو فرد جرم کی کاروائی بارے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے آگاہ کیا کہ عدالت نے 15 اکتوبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی ، دو ماہ تک وکلاء صفائی کو فرد جرم کی کاروائی کو چیلنج کرنا یاد نہیں آیا، فرد جرم کی کاروائی کو چیلنج کرنا ٹرائل میں رخنہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ ظہیر شاہ نے مزید کہا کہ ملزمہ اور ان کے وکیل جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، ملزمہ کو بار بار مواقع دیئے گئے ہیں، دو ماہ تک کسی ملزم نے کسی عدالت میں فرد جرم کی کاروائی چیلینج نہیں کی، فرد جرم قانون کے مطابق اور درست عائد ہوئی ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی درخواست خارج کردی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر تاخیر سے عدالت پہنچنے پر تمام عدالتی احکامات واپس لے لئے، عدالت نے گزشتہ سماعت پر علیمہ خان کے تاخیر سے پہنچنے پر ان کی حاضری قبول کرلی۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں تل ابیب کے اقدام پر سعودی عرب کا ردعمل

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو

فرانس الجزائر کا  پرانا دشمن

?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: الجزائر کے صدر نے افتتاحی موقع پر کہا کہ ہم اپنے

وزیر اعظم نے عرب ممالک کے اعلی حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ، سعودی ولی عہد محمد بن

پاکستان نے طالبان کے بیان کو خوش آئند قرار دیا

?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے طالبان کی جانب سے افغان سرزمین کسی

صیہونیوں کو غزہ جنگ میں زیادہ نقصان ہوا ہے یا 33 روزہ جنگ میں؟ صیہونی عہدیدار کی زبانی

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے یہ اعلان کرتے ہوئے

مزاحمتی حکمت عملی میں تبدیلی

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں مزاحمتی محور نے حزب اللہ کے سیکرٹری

سینیٹ انتخابات اور اعتما د کا ووٹ

?️ 8 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں ایک بڑے سیٹ اَپ کے بعد

خطے میں کشیدگی؛ نیویارک کے اجلاس سے السیسی کا تل ابیب کو فیصلہ کن پیغام تک

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: عراق میں امریکی فوجی کمک کی آمد اور مصری ترک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے