علیمہ خان نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کے بارے میں پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سابق رہنما تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے میرے خلاف سوشل میڈیا بریگیڈ کو متحرک کیا، وہ میرے خلاف عدالت جانا چاہیں تو جاسکتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے بیرسٹر گوہر کو کہا کہ آپ بانی کی بینائی کے معاملے کو کیوں کمزور کر رہے ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی ایسا آدمی نہیں جس پر علیمہ خان نے تنقید نہ کی ہو۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان پارٹی کے لوگوں کو نوکر سمجھتی ہیں، علی امین گنڈاپور کی پارٹی میں پوزیشن مضبوط ہے، پچیس ایم پی ایز، چھ سے 7 اُن کے ساتھ ہے۔ شیرافضل مروت نے کہا کہ میں اپنی ساری کشتیاں جلا چکا ہوں، علی امین گنڈاپور جادوگر تو نہیں تھے کہ بانی کو جیل سے نکال لیتے، اُن کے خلاف تین ماہ سے سازش ہو رہی تھی، بشریٰ بی بی اور مراد سعید نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنایا، علیمہ خان سہیل آفریدی سے بھی ناراض ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے سہیل آفریدی چند ہفتوں کے مہمان ہیں، عید کے بعد اُن ایم پی ایز کی پھر عید ہوگی جنہوں نے نیا وزیراعلیٰ چننا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر ڈس کوالیفائی کیشن کی تلوار لٹک رہی ہے، ایک دو اور لیگل معاملات بھی ہے۔

مشہور خبریں۔

خطہ کشمیر کے سبزہ زاروں کو مودی نے خون سے آلودہ کر دیا ہے: گورنر پنجاب

?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے

مسلم لیگ ن قیادت کی لندن میں ملاقات

?️ 12 مئی 2022لندن(سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ن لیگ کے رہنماؤں کو اہم شخصیات سے

افغانستان سے انخلاء میں واشنگٹن کا نقصان ؟

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ مائیکل میک

جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔ مراد علی شاہ

?️ 30 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

فلسطین تنازع: ٹک ٹاک، فیس بک اور یوٹیوب نے لاکھوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بماری اور حماس کے اسرائیل

یونان میں بندرگاہ کے کارکن اسرائیل کو سامان کی ترسیل روک رہے ہیں

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: پیر کے روز یونانی بندرگاہ پیریوس پر کارکنوں نے مقبوضہ

اسرائیل اور امریکہ کے کمزور نکات سید حسن نصر اللہ کی زبانی

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کے بعد اپنی پہلی تقریر میں،

پاکستان بار کونسل کی عدالت عظمیٰ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

?️ 11 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بار کونسل  نے سپریم جوڈیشل کونسل میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے