?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کو واپس لاکر بسایا اور آج بھی یہ سہولت کاری جاری ہے، علی امین گنڈاپور کو دہشت گردوں کی مکمل سہولت کاری نہ کرنے پر ہٹایا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ اب ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بنا رہے ہیں جو دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہے، ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے تو قوم کی قربانیاں کہاں جائیں گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انتشاری ٹولہ دہشتگردوں کا سہولت کار ہے، شاید علی امین دہشتگردوں کی سہولت کاری کا اس حد تک مشن پورا نہیں کر سکے جس کی بانی پی ٹی آئی کو توقع تھی، سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولت کاری کے لیے لایا جا رہا ہے، سہیل آفریدی پر مقدمات ہیں، وہ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی کابل میں نہیں بنے گی، پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی اسلام آباد میں بنتی ہے اور یہیں بنے گی، فورسز کے جوان دہشتگردوں اور عوام کے درمیان سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں، دہشتگرد کبھی غلبہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔


مشہور خبریں۔
سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے عالمی تیل منڈی پر اثرات
?️ 13 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملوں کے بعد
اپریل
وزیر اعظم کا اسکولوں کے نصاب کی نگرانی خود کرنے کا اعلان
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے اسکولوں کے نصاب
اکتوبر
کیمسٹری کا نوبیل انعام تین سائس دانوں کو دینے کا اعلان
?️ 12 اکتوبر 2024 سچ خبریں: سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے سال 2024
اکتوبر
شرمناک عرب اور بین الاقوامی خاموشی کے درمیان غزہ کا انسانی المیہ
?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کی
مارچ
غزہ میں بھوک مرنے والوں کی چونکا دینے والے اعدادوشمار
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے قتل
مارچ
نیتن یاہو کے مقدمے کی کارروائی ایک بار پھر منسوخ
?️ 24 فروری 2026 سچ خبریں:صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہوکے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی
فروری
پنجاب اسمبلی سے متعلق آرڈیننس پر عدالت کا پنجاب حکومت کو نوٹس
?️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے گورنر کے پنجاب اسمبلی سے متعلق آرڈیننس
جون
اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
?️ 17 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سےٹرانزٹ ٹریڈکی آڑ میں اسمگلنگ
فروری