?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ ،علی امین گنڈاپور نے متعلقہ حکام کو اگلے 4 مہینوں میں سروس عملاً شروع کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت محکمہ صحت کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں صوبے کے گنجان آباد علاقوں کیلئے موٹر بائیک رسپانس یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، یہ یونٹ گنجان آباد مقامات میں ہنگامی صورتحال میں بروقت ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے فرسٹ ایڈ سروس کے طور پر کام کرے گا، یہ یونٹس ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے درکار جدید آلات اور ضروری ادویات سے لیس ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں الٹراساونڈ، آپریشن تھیٹر اور گائنی سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں، ان مراکز صحت میں ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ اور بہتری کیلئے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں صوبے کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں بزرگ شہریوں کے لیے ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پروگرام کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کا ہر 3 ماہ میں مفت چیک اپ کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے صوبے کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں الگ ڈیسک اور عملہ مختص کیا جائے گا،ان فری چیک اپس میں لیب ٹیسٹس، سٹی اسکین، ایم آر آئی، ایکسرے، ایکو اور ای سی جی وغیرہ شامل ہیں۔اجلاس میں پشاور کے علاقہ حیات آباد کو ہیلتھ کیئر سٹی ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا یے، ہیلتھ سٹی کا مقصد ملکی اور غیر ملکی مریضوں کو علاج معالجے کی تمام تر جدید سہولیات ایک ہی جگہ پر فراہم کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کے سیکیورٹی مسائل کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں: طالبان وزیر خارجہ
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان
فروری
2022 ترکی کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھا
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: زیادہ تر ترک تجزیہ کار کا ماننا ہے کہ
دسمبر
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کردیا
?️ 22 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان سمیت 14 اسلامی اور عرب ممالک کے
فروری
عراق میں اسرائیلی جاسوسی اڈے کا حشر
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے جمعرات کی صبح ایک
دسمبر
کیلیفورنیا میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی؛ سانتا کلاریٹا کے علاقوں سے انخلا کا حکم جاری
?️ 4 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سانتا کلاریٹا کے شمال مشرقی پہاڑی علاقے
اکتوبر
یورپ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر ہے: سربیا
?️ 10 اگست 2026سچ خبریں:سربیا کے صدر نے یوکرین بحران کے حوالے سے یورپ کو
اگست
آئین کے مطابق استعفے منظور ہوئے، اسپیکر کا پی ٹی آئی اراکین کی درخواست کے باوجود رکنیت بحال کرنے سے انکار
?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے
فروری
’سکندر‘ کا ٹیزر جاری، فلم کو عید پر ریلیز کرنے کا اعلان
?️ 29 دسمبر 2024 سچ خبریں: بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی آنے والی
دسمبر