?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لیگل ٹیم سیاسی جماعت میں ضم ہونے پر کام کر رہی ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم میں اپنے سارے اختیارات استعمال کریں گے، ہم خیرات نہیں مانگ رہے، صوبے کا حق لیکر رہیں گے، تنگ نہیں کریں گے، طریقے سے وفاق سے پیسے لیتے رہیں گے، میں صرف اور صرف صوبے اور اپنے عوام کی بات کروں گا۔
نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کوئی ہمارا قرضہ نہیں دے رہا، تو یہ زیادتی ہوگی، مجھ پر تمام مقدمات سیاسی ہیں، سیاست سے پہلے میں تھانے بھی نہیں گیا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 22 فروری کو اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے اعلامیہ جاری ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صحافی عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کام کرتا ہے، میڈیا کی صوبائی حکومت کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے نئے ساتھی منتخب ہوئے ہیں، پرانے ساتھی زیادہ نہیں رہے، صوبائی کابینہ کے بارے عمران خان سے مشاورت کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان قائم کریں گے، امن وامان کے ساتھ ترقی جڑی ہوئی ہے۔
9مئی سے متعلق بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 9 مئی ہم نے نہیں کیا، کروایا گیا تھا، وقت آئے گا تو ثابت کریں گے کہ 9 مئی کس نے کروایا، 9 مئی کو لیڈرشپ اپنے کارکنوں کو منع کرتی رہی، ایسے لوگ موجود تھے جو اندر داخل کروا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حقائق قوم کے سا منے آئیں گے، کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے، ادارے، فوج ہماری ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اداروں میں اگر اصلاحات کی ضرورت ہوگی تو وہ کریں گے، اداروں میں ایسا نظام ہو کہ کسی کے ساتھ ظلم نہ ہو، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کو سزا ملنی چاہئیے۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا قبائلی علاقوں میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر غور
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے وزارت خزانہ کو تجویز
مئی
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا حکم معطل کردیا
?️ 9 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے سابق وزیراعظم
مارچ
متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر پابندی عائد کر دی
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا
مئی
امریکہ لبنان کی سرحد پر اپنی فوجیں تعینات کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے لبنان
دسمبر
صیہونی حکام کیوں شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتسی ہیلیوی نے اس ریاست
ستمبر
نیتن یاہو کے بیٹے کی نظر میں صیہونی ریاست میں کیسی جمہوریت ہے؟
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو نے
نومبر
افغان طالبان سے ملاقات پر بھارت پر کڑی تنقید
?️ 30 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید
جون
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 84ارب کا اضافہ، نیپرا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے رواں مالی سال کی دوسری سہ
فروری