عزت اور کامیابی اللہ کی طرف سے ملتی ہے

عمران خان

🗓️

کوئٹہ(سچ خبریں) کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس کو عزت دیتا ہے جو دنیا کے لئے کچھ کرتا ہے، کامیابی اور عزت اللہ کی طرف سے ملتی ہے ، دنیا ان لوگوں کو یاد کرتی ہے جو انسانیت کیلئے کچھ کرکے جاتے ہیں، لیکن ماضی میں ہمارے حکمرانوں نے اس ملک کا نہیں سوچا، ایک چھوٹا سا طبقہ ملک کے وسائل پر قبضہ کر کے بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر ترین علاقوں میں جائیدادیں لیں، لندن کے ان علاقوں میں جائیدادیں لیں جہاں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لے سکتا، مدینہ کی ریاست میں ترقی کا ماڈل یہ تھا کہ انھوں نے محلات نہیں بنائے، پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب نچلا طبقہ اوپر آئےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی پرتوجہ نہیں دی گئی اور یہ صوبہ پیچھے رہ گیا، خوشی ہے کہ ہم نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا، ڈھائی سالوں میں 3300 کلو میٹر سڑکوں کے منصوبے بنے اور ان پر کام شروع کیا، چمن، کوئٹہ اور کراچی شاہراہ بہت خطرناک ہے، میں نے اس پر سفر کیا ہوا ہے، 2013 میں جب حکومت آئی تھی تو خیبر پختونخوا کے حالات خراب تھے، دہشت گردی کے باعث پولیس اہلکار شہید ہو رہے تھے، سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کو ہوا، لیکن پھر ہم نے خیبر پختونخوا میں غربت میں کمی کی۔

عمران خان نے کہا کہ تین چار سال مخالفین کہتے رہے کہاں ہے نیا پختونخوا اور نیا پاکستان، 2018 کےالیکشن میں ہمیں پختونخوا میں دو تہائی اکثریت ملی اور اس کی وجہ یہی تھی کہ وہاں غربت میں کمی آئی، یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق کے پی میں سب سے تیزی سےغربت کم ہوئی، تمام صوبوں کو ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال سے علاج کرایا جاسکتا ہے، کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے سبسڈی دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر وزارت قانون کے افسران طلب

🗓️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں

حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف شدید مذمتی بیان جاری کردیا

🗓️ 18 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی گرفتاریوں

شہباز گل نے نواز شریف کی ویکسینیشن کے معاملے کو سازش قرار دیا

🗓️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل

صیہونی فوج میں نیتن یاہو کے خلاف ہے یا ساتھ؟

🗓️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج میں بغاوت اور عدالتی اصلاحات کے

تحریک انصاف ووٹوں سے اقتدارمیں آئی ہے،2023 سے پہلے الیکشن نہیں ہوں گے: گورنر پنجاب

🗓️ 23 مئی 2021لاہور ( سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے

ن لیگ نے فوج اور عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈا کیا ہے

🗓️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے

رانا شمیم کیس: اصل بیانِ حلفی جمع کرانے کی ہدایت

🗓️ 30 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو

مغربی پابندیوں کا ہمیشہ الٹا اثر

🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںآسٹریلوی اسٹریٹیجک پالیسی کے ایک سینٹر کا کہنا ہے کہ تاریخ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے