عدم اعتماد کا معاملہ، ن لیگ کو پارٹی کے اندر مخالفت کا سامنا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر پارٹی کے اندر سے مخالفت کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چند سینئر رہنما عدم اعتماد یا اعتماد کے ووٹ سے پہلے نمبرز پورے کرنے کے داعی ہیں۔لیگی رہنماؤں کا موقف ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی میں نمبرز پورے نہ کر سکے تو مزید سیاسی نقصان ہوگا۔

اتفاق رائے تک عدم اعتماد یا گورنر کی ہدایت کو روک لیا جائے۔ہمارے 18 معطل ایم پی ایز کا معاملہ بھی ابھی تک حل نہیں ہوا۔جبکہ ن لیگ صوبائی قیادت ابھی بھی فوری عدم اعتماد جمع کروانے کے حق میں ہے۔جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے دوبارہ رابطہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے لیگی رہنماؤں اور آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری اور لیگی رہنما پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطہ کریں گے،جبکہ اعتماد کے ووٹ کیلئے بھی پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے مشاورت کریں گے۔ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی نے عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دمیان ہونے والی ملاقات کے نتیجے کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے اقدامات کرنے تھے۔دوسری جانب اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی اعلٰی سطح کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں۔ کمیٹی ارکان نے 20 دسمبر تک اسمبلیوں تحلیل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں میاں اسلم اقبال،حماد اظہر،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔پنجاب کے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دے دیا جبکہ بعض ارکان نے رائے دی کہ متعدد حکومتی منصوبے تکمیل کے آخر مراحل میں ہیں،کمیٹی سفارشات پر بورڈ اجلاسوں کے بعد تاریخ کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

مشہور خبریں۔

ایران کا یونانی بحری قزاقی کا جواب

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:ایران نے ایتھنز بحری قزاقی کے بدلے میں خلیج فارس میں

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہدائے گائوکدل سرینگر کو خراج عقیدت

?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے

کامن ویلتھ کی 8 فروری الیکشن پر لیک رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا، عمران خان

?️ 16 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا

سعودی حکام کی آمریت ہرگز قبول نہیں:یمنی قبائل

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے یمنی قبائل کو صنعا کی افواج کے مأرب

طالبان کے وزیراعظم کا اچانک استعفیٰ

?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:افغان میڈیا نے بتایا کہ مولوی عبدالکبیر کو ملا ہیبت اللہ

دنیا بھر میں صیہونی سفارتی مراکز میں الرٹ جاری

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: دمشق پر دہشت گردانہ حملے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے

پنجاب میں امتحانی نظام تمام صوبوں سے بہتر، سنٹر نہیں بکتا: عظمیٰ بخاری

?️ 16 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

آیت اللہ خامنہ ای کا عالمی امور پر گہرا اور وسیع مطالعہ ہے؛پاکستانی عہدیدار

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: پاکستانی سینیٹ کی دفاعی امور کمیٹی کے سربراہ کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے