?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں ایس ایس پی آپریشن کی جانب سے دی گئی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایمان مزاری کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت شیریں مزاری اور آئی جی اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کی درخواست تب ہوگی جب میں اس کے خلاف کارروائی کروں گا جو ذمہ دار ہوگا، سیکریٹری داخلہ اس کیس میں کیسے شامل ہیں؟
وکیل زینب جنجوعہ نے کہا کہ ڈی سی راولپنڈی نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا تھا، ہمارا کیس ہے کہ یہاں اسلام آباد میں کس نے توہین عدالت کی ہے؟
انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کمشنر کی طرف سے احکامات جاری کیے گئے تھے، جب یہ آرڈر جاری ہوا تو اسٹیٹ کونسل عدالت میں تھے، ہماری کوشش تھی عدالت سے تحریری حکم نامہ لیں کیونکہ اسلام آباد پولیس عدالت کے باہر تھی۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا، لیکن توہین عدالت کا ذمہ دار کون ہے وہ بتائیں، ہم یہ نہیں چاہتے کہ کسی جونئیر افسر کو سزا دی جائے۔ ایک رپورٹ ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے جمع کروائی گئی تھی۔’
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایس ایس پی آپریشنز کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور ریمارکس دیے کہ اگر ضرورت پڑی تو آپ کو دوبارہ بلا لوں گا، ورنہ فیصلہ دے دیں گے۔
بعد ازاں عدالت نے شیریں مزاری کی عدالتی حکم کے باوجود گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس کو ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جاری تھی۔
شیریں مزاری کو سب سے پہلے گزشتہ سال 12 مئی کو دارالحکومت کی پولیس نے 9 مئی کے احتجاج کے بعد مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کے تحت ان کے اسلام آباد میں واقع گھر سے گرفتار کیا تھا۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 16 مئی کو ان کی رہائی کا حکم دیا اور ان کی نظر بندی کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے دیا تاہم پولیس نے انہیں اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔
17 مئی کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے انہیں اسلحے سے متعلق کیس میں بری کر دیا اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا، بعد ازاں اسی روز انہیں تیسری مرتبہ پنجاب پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 22 مئی کو ان کی نظر بندی کا حکم نامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد گجرات پولیس نے انہیں چوتھی بار اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔
23 مئی کو گجرات کی عدالت کی جانب سے ان کی رہائی کے حکم کے چند لمحوں بعد ہی شیریں مزاری کو بغیر نمبر پلیٹ ویگو میں لے جایا گیا جس پر پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ یہ ان کی پانچویں گرفتاری ہے۔
اس دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کو گرفتار کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس دائر کیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے گزشتہ سال 28 ستمبر کو کیس کی سماعت مقرر کی تھی، جس پر آج فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ تنزل پذیر ملک بنتا جا رہا ہے: اقوام متحدہ
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے پائیدار ترقی کے تازہ
ستمبر
جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت
?️ 11 مارچ 2022 (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاکستان
مارچ
افغان خواتین اکیلے جہاز کا سفر نہیں کرسکتیں:طالبان
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغان خواتین بغیر اپنے محرم
مارچ
امریکہ یوکرین کو ہتھیار بھیجنا بند کرے: چین
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کے روز
جنوری
یمن جنگ بندی پر صیہونی تشویش، ٹرمپ کی نیتن یاہو سے مایوسی
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:ٹرمپ کے یمن پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد اسرائیل
مئی
امریکی صدارتی انتخابات کے بارے میں بائیڈن کا بیان
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں ہونے والے انتخابات میں
نومبر
جنگ بندی کا معاہدہ نیتن یاہو کو کیسا لگا؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے اپنی انتہا پسند کابینہ کے اجلاس
نومبر
اسرائیل میں پانی کی شدید قلت سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین تباہ
?️ 22 اگست 2025اسرائیل میں پانی کی شدید قلت سے ہزاروں ہیکٹر زرعی زمین تباہ
اگست